شہزادۂ گلگوںقبا،حضرت سیدنا امام حسین شہید کربلا رضی
اللہ تعالیٰ عنہ
سوال۱: حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی پیدائش کب ہوئی؟
جواب: ۵؍ شعبان المعظم، ۴ ھ کومنگل کے دن۔
سوال۲: آپ کا لقب کیا ہے؟
جواب: سید اور سبط ہے اور آپ کو شبیر بھی کہا جاتا ہے۔
سوال۳: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت آپ کی کیا عمر تھی؟
جواب: ۶؍ سال، ۱۱؍ مہینے۔
سوال۴: مکہ مکرمہ سے کربلا روانگی کی تاریخ کیا ہے؟
جواب: ۳؍ ذی الحجہ، ۶۰ھ۔
سوال۵: کربلا کس تاریخ میں پہنچے؟
جواب: ۲؍ محرم ، ۶۱ھ میں۔
سوال۶: آپ کی شہادت کی تاریخ کیا ہے؟
جواب: یوم عاشورہ ۱۰؍ محرم الحرام بروز جمعہ ۶۱ھ بوقت نصف النہار۔
سوال۷: وقت شہادت کیا عمر تھی؟
جواب: ۵۶ ؍ سال، ۵؍ ماہ، ۵؍ دن۔
سوال۸: شہادت کے بعد ظالموں نے کیا سلوک کیا؟
جواب: سر اقدس کو کاٹ لیا، جسم پر گھوڑے دوڑائے پھر سر اقدس کو نیزے پر
بلند کر کے کوفہ و دمشق کے گلی کوچوں میں گشت کرایا۔
سوال۹: آپ کی والدہ کون تھیں؟
جواب: خاتون جنت حضرت فاطمہ شہزادیٔ رسول رضی اللہ عنہا۔
سوال۱۰: آپ کی نسل آپ کے کس صاحبزادے سے چلی؟
جواب: حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ سے۔
سوال۱۱: آپ کے کتنے صاحبزادے و صاحب زادیاں تھیں؟
جواب: تین صاحبزادے حضرت علی اکبر، حضرت علی اوسط( امام زین العابدین)،
حضرت علی اصغر اور دو صاحبزادیاں بی بی صغریٰ اور بی بی سکینہ رضوان اللہ
علیہم اجمعین۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی
گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
|