سوال۱: حضرت سید شاہ برکت اللہ قدس سرہٗ کی پیدائش کب اور
کہاں ہوئی؟
جواب: ۲۶؍ جمادی ا لآخرہ ۱۰۷۰ھ میں بلگرام شریف میں پیدا ہوئے۔
سوال۲: آپ کو بیعت و خلافت کہاں کہاں سے حاصل ہے؟
جواب: آپ نے پہلے تو والد ماجد ہی سے بیعت کی پھر ان کے انتقال کے بعد
کالپی شریف گئے اور وہاں مرشد کامل حضرت سید شاہ فضل اللہ سے سلسلۂ قادریہ
کی خلافت و اجازت حاصل کی۔
سوال۳: آپ کی خلافت کے سلسلے میں حضرت میر کالپوی کا کون سا جملہ بہت
مشہور ہے ؟
جواب : حضرت میر سید شاہ فضل اللہ کالپوی قدس سرہ نے حضور صاحب البرکات کو
سینے سے لگا کر فرمایا ـــــــــ:دریا بادریا پیوست یعنی دریا دریا سے مل
گیا۔
سوال۴: آپ کی زوجہ محترمہ کانام بتائیں ۔
جواب: سیدہ وافیہ بیگم قدس سرہا بنت سید مودود بلگرامی قدس سرہ ۔
سوال۵: آپ کی اولاد کی تعداد کتنی ہے اور ان کے نام کیا ہیں؟
جواب: آپ کی اولاد کی تعداد پانچ ہے۔ دو صاحبزادے :
(۱) حضرت سید شاہ آل محمد قدس سرہٗ (سرکار کلاں) (۲) حضرت سید شاہ نجات
اللہ قدس سرہ (سرکار خرد)
اور تین صاحبزادیاں:
(۱) بی بی بدھن (۲) ننھی بی (۳) نا م معلوم نہیں
سوال۶: کیا آپ کو شاعری سے بھی شغف تھا؟
جواب: جی ہاں! آپ عربی ، فارسی اور ہندی زبان کے ایک بلند پایہ شاعر تھے ۔
آپ کا تخلص عربی وفارسی میں عشقیؔ جبکہ ہندی میں پیمیؔ تھا۔
سوال۷: آپ کی چند اہم تصانیف کے نام بتائیے۔
جواب: (۱)عوارف ہندی (۲) دیوان عشقی (فارسی) (۳) رسالہ چہار انواع (۴)
رسالہ سوال و جواب (۵) رسالۂ تکسیر (۶)پریم پرکاش (دیوان ہندی) وغیرہ۔
سوال۸: آپ نے اپنے حلقہ ارادت کو وسیع کرنے کے لیے کس سلسلے کو ترجیح دی؟
جواب: آپ نے سلسلۂ قادریہ کو فروغ دیا اور اسی میں مرید کرتے تھے۔
سوال۹: مارہرہ کی سکونت سب سے پہلے کس نے اختیار کی، سید شاہ برکت اللہ قدس
سرہٗ نے یا سید شاہ عبد الجلیل قدس سرہٗ نے؟
جواب: سید شاہ عبد الجلیل قدس سرہٗ نے۔
سوال۱۰: آپ نے کس سنہ میں وفات پائی؟
جواب: ۱۰؍ محرم الحرام ۱۱۴۲ھ کو ۷۲؍ سال کی عمر میں آپ داخل فردوس ہوئے۔
سوال۱۱: درگاہ شاہ برکت اللہ کی تعمیر کس نے اور کب کرائی؟
جواب: نواب محمد خان بنگش مظفر جنگ والی فرخ آباد نے باہتمام شجاعت خاں
۱۱۴۲ھ میں تعمیر کرایا۔
سوال۱۲: آپ کے چند مشہور خلفاکے نام بتائیے۔
جواب: (۱)حضرت سید آل محمد (بڑے صاحبزادے) (۲) شاہ مشتاق البرکات (۳) شاہ
من اللہ (علی شیر خان) (۴) شاہ راجو (۵) شاہ صادق (قصبہ بھر گین، ضلع ایٹہ
میں آپ کا مزار ہے) وغیرہ۔
سوال۱۳: آپ کے کچھ اہم کارنامے بتائیے۔
جواب: (۱)ہندوستان میں سلسلہ قادریہ کا فروغ (۲)تصوف کی تعلیمات کو شاعری
میں عام کرنا(۳)سلسلہ برکاتیہ کی بنیاد (۴) بے شمار لوگوں کو سلسلہ سے
وابستہ کر کے گمراہی سے بچانا ۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی
گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی |