برھان الموحدین حضرت سید شاہ آل محمد قدس سرہٗ
سوال۱: آپ کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟
جواب: ۱۸؍ رمضان ۱۱۱۱ھ میں بلگرام میں۔
سوال۲: آپ حضرت سید شاہ برکت اللہ کے رشتے میں کیا لگتے ہیںاور آپ کا لقب
کیا ہے ؟
جواب: آپ حضرت سید شاہ برکت اللہ کے بڑے صاحبزادے ہیںاور آپ کا لقب سرکار
کلاں ہے ۔
سوال۳: علوم ظاہری و باطنی کن سے حاصل کی؟
جواب: اپنے والد ماجد حضور صاحب البرکات علیہ الرحمہ سے حاصل کی۔
سوال۴: آپ کے مرشد بیعت و خلافت کون ہیں؟
جواب: والد ماجد حضور صاحب البرکات قدس سرہٗ نیز حضرت سید العارفین شاہ
لدھا بلگرامی رحمۃ اللہ علیہ سے بھی اجازت و خلافت ہے۔
سوال۵: وقت سجادگی آپ کی عمر کتنی تھی؟
جواب: ۳۰؍ سال
سوال۶: آپ کی زوجہ محترمہ کا اسم شریف کیا ہے؟
جواب: سیدہ غنیمت فاطمہ بنت سید شاہ عظمت اللہ قدس سرہ ۔
سوال۷: آپ کب سجادہ نشین ہوئے؟
جواب: خاندانی روایت کے مطابق شاہ برکت اللہ رحمۃ اللہ علیہ کے چہلم کے روز
۱۱۴۲ھ میں۔
سوال۸: آپ کا وصال کب ہوا؟
جواب: شب دو شنبہ ۱۶؍ رمضان المبارک ۱۱۶۴ھ میں مارہرہ شریف میں ہوا۔
سوال۹: آپ کے کتنے صاحبزادے تھے؟
جواب: دو: (۱)حضرت سید شاہ حمزہ عینیؔقدس سرہٗ (۲) حضرت سید شاہ حقانی قدس
سرہٗ
سوال۱۰: آپ کے خلفا کتنے تھے؟
جواب: آپ کے خلفا کی تعداد شمار سے باہر ہے البتہ چند مشہور خلفا کے نام یہ
ہیں: (۱)حضرت سیدشاہ حمزہ عینی (۲)حضرت شاہ محمد حقانی (۳)حضرت شاہ فخر
الدین (۴)حضرت شاہ بزرگ مارہروی (۵)حضرت شاہ مفتی جلال الدین (۶) حضرت شاہ
محمد شاکر وغیرہ رحمہم اللہ۔
سوال۱ ۱: آپ کے چند اہم کار نامے بتا ئیے ۔
جواب : (۱) آپ طالبوں کو علوم ظاہر و باطن سے آراستہ کر تے تھے (۲) حضور
صاحب البرکات کے متوسلین کے مجاہدوں کی تکمیل کرتے تھے(۳) آپ ہی کی دعا سے
نواب احمد خان فرخ آباد کا والی بنا (۴) آپ نے پورے اٹھارہ سال تک مجاہدہ
کیا اور تین سال تک مسلسل معتکف رہے۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی
گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
|