اسد العارفین حضرت سید شاہ حمزہ عینیؔ قدس سرہ

سوال۱: سید شاہ حمزہ عینی رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش کب ہوئی؟
جواب: ۱۴؍ ربیع الآخر ۱۱۳۱ھ
سوال۲: آپ نے علوم ظاہری کی تکمیل کن سے کی؟
جواب: اپنے والد ماجد سید شاہ آل محمدر حمۃ اللہ علیہ اور شمس العلماء مولوی محمد باقر رحمۃ اللہ علیہ سے حاصل کی۔
سوال۳: آپ نے فن طب کس سے سیکھا؟
جواب: حکیم عطاء اللہ صاحب سے۔
سوال۴: آپ کی زوجہ کا اسم شریف کیا تھا؟
جواب: دیانت فاطمہ بنت حضرت سید محمد محسن بلگرامی عرف سید محمد روشن قدس سرہٗ۔
سوال۵: آپ کے صاحبزادگان کے نام بتائیں۔
جواب: (۱)حضرت سید شاہ آل احمد اچھے میاں (۲)حضرت سید شاہ آل برکات ستھرے میاں (۳)حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں(۴)حضرت سید علی (ان کا بچپن ہی میں انتقال ہوگیا تھا)قدست اسرارہم۔
سوال۶: آپ کے دور میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک، قدم مبارک اور نعل شریف کے تبرکات مارہرہ شریف میں کیسے آئے؟
جواب: یہ تبرکات حضرت سید شاہ حمزہ رحمۃ اللہ علیہ کو حاجی جمال الدین سے، جو صحابی رسول حضرت بلال رضی اللہ عنہ یا ان کے بھائی کی اولاد میں تھے ملے۔
سوال۷: کیا اور تبرکات بھی آپ نے جمع فرمائے؟
جواب: جی ہاں! ان کے علاوہ آپ نے مولائے کائنات کے مزار مقدس کا ٹکڑا اور سرکار غوث پاک کی لکھی ہوئی بسم اللہ شریف بھی جمع فرمائی۔
سوال۸: آپ کی چند تصانیف شمار کرائیں۔
جواب: (۱) کاشف الاستار (۲) فص الکلمات
(۳) مثنوی اتفاقیہ (۴) قصیدہ گوہر بار (اردو) وغیرہ۔
سوال۹: حضرت سید شاہ حمزہ قدس سرہٗ کی تاریخ وصال بتائیں؟
جواب: ۱۴؍ محرم الحرام ۱۱۹۸ھ بدھ کی شب بعد نماز مغرب۔
سوال۱۰: مشہور زمانہ منقبت ’’غوث اعظم بمن بے سرو ساماں مددے‘‘ کس کی ہے؟
جواب: یہ منقبت پاک سید شاہ حمزہ رحمۃ اللہ علیہ کی ہے آپ کو شعر و شاعری سے بھی اچھا شغف تھا اور عینیؔ تخلص فرماتے تھے۔
سوال۱۱: آپ کے مشہور خلفا کون تھے؟
جواب: (۱)حضرت سید شاہ محمد حقانی (۲)حضرت شاہ نصیر الدین لنگ (۳)حضرت شاہ حفظ اللہ (۴) حضرت شاہ رمضان اللہ(۵)حضرت شاہ رحیم اللہ (۶)حضرت شاہ دیدار علی (۷) شاہ سیف اللہ قدست اسرارہم۔
سوال۱۲: آپ کی زندگی کا سب سے نمایاں وصف کیا تھا۔
جواب: سخاوت ،چنانچہ آپ حضور صاحب البرکات کے عرس کے موقع پر سو سو قسم کے کھانے تیار کرا کر حاضرین میں تقسیم کراتے۔ ایک سال ایک لاکھ چونتیس ہزار آم اور کئی ٹوکریاں بیر تقسیم کرائے۔آپ کا شمار اس دور کے بڑے عا ملین میں ہوتاہے ۔دعائے سیفی کے آپ بہت بڑے عامل تھے۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 646631 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More