حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے
سوال۱: حضرت سید شاہ آل حسین سچے میاں کی ولادت کب ہوئی؟
جواب: ۲۱؍ ربیع الآخر ۱۱۷۷ھ کو۔
سوال۲: آپ کے والد کا اسم گرامی کیا ہے؟
جواب: سید شاہ حمزہ عینیؔ رحمۃ اللہ علیہ۔
سوال۳: آپ نے کہاں کی سکونت اختیار کی؟
جواب: چھ برس کی عمر میں آپ کے ماموں نواب سید نور الحسن خاں صاحب منھ بولا بیٹا بنا کر اپنے ساتھ اپنی جاگیر واقع صوبہ بہار لے گئے، اور آپ نے وہیں پر عمر گزار دی۔
سوال۴: کیا آپ کبھی مارہرہ واپس نہیں آئے؟
جواب: جی ہاں! آپ واپس نہیں آئے ۔ آپ کے بھائی آپ سے ملنے بہار جاتے تھے۔
سوال۵: آپ کی زوجہ کا نام کیا تھا؟
جواب: سیدہ خیر الفاطمہ بنت سید نور الحسن خاں۔
سوال۶: آپ کے کتنے صاحبزادے تھے؟
جواب: دو صاحبزادے: (۱)حضرت سید محمد سعید خاں(۲)حضرت سید محمد تقی خاں
سوال۷: حضرت سچے میاں کی تاریخ وفات کیاہے؟
جواب: ۵؍ جمادی الاولیٰ ۱۲۳۵ھ۔
سوال۸: آپ کا مزار پاک کہاں ہے؟
جواب: کوات میںنواب نور الحسن کے مقبرہ کے نیچے جانب شمال میں۔
سوال۹: حضرت سچے میاں کوبیعت و اجازت کن بزرگ سے ہے؟
جواب: والد ماجد حضرت سید شاہ حمزہ قدس سرہٗ سے۔
سوال۱۰: آپ کا سب سے اہم کارنامہ کیا تھا ؟
جواب: آپ کا سب سے اہم کارنامہ یہ تھا کہ اپنے مامو ں کی مسند ریاست (واقع صوبہ بہار) پر بیٹھنے کے باوجود آپ نے پوری عمر عبادت و ریاضت اور یاد الہی میں بسر فرمائی ۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 
Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 594043 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More