شیطان اوراینکر پرسن

اینکر پرسن:سلام علیکم!میں آپ کا اینکر شاہد رضا،آج ہم نے اپنے پروگرام میں جس کو بلایا ہے وہ ہیں ابلیس (شیطان)۔شیطان کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں جہاں اختلاف ہو گا،گندگی ہو گی،مال کے لئے بھائی بھائی کو قتل کرے گا،ماں باپ کی عزت نہیں ہو گی وہاں پر یہ شیطان صاحب موجود ہوتے ہیں،ویسے ان شیطان کی حرکتوں کو میں بھی بتا سکتا تھا لیکن میں نے سوچا اپنے پروگرام میں ان کو بلایا جائے اور شیطان سے خود پوچھا جائے کے وہ کن باتوں سے خوش ہوتے ہیں اور کن باتوں پر ان کی کمر ٹوٹ جاتی ہے،تو ہم اپنے انٹرویو کا آغاز کرتے ہیں:
اینکر پرسن:میں آپ کو سلام نہیں کروں گا کیوں کے سلام علیکم کا مطلب ہے آپ پر سلامتی ہو ،آپ کو یہ کہنے کی ضرورت ہی نہیں ہے کیوں کے خدا نے وعدہ کیا ہے کے آپ وقت معلوم تک سلامت رہیں گے۔
شیطان :ہاں اچھا کیا کے آپ نے سلام نہیں کیا کیوں کے اس دنیا میں چھے چیزیں ایسی ہیں جو میری کمر کو توڑ دیتی ہیں۔
اینکر پرسن:اچھا !!!!!آپ بتانا پسند کریں گے کے وہ کون کون سی چھے چیزیں ہیں؟
شیطان:۱)جب مسلمان ایک دوسرے سے گَلے ملتے ہیں
۲)ایک دوسرے کو کو سلام کرتے ہیں ہاتھ ملاتے ہیں۔
۳)ہر کام کا ارادہ کرنے سے پہلے ’’انشاء اﷲ‘‘کہتے ہیں۔
۴)گناہ ہو جائے تو استغفار کرتے ہیں
۵)رسول ؐ کا نام سنتے ہیں’’صلوات‘‘پڑھتے ہیں
۶)ہر کام کی ابتداء میں ’’بسم اﷲ الرحمن الرحیم‘‘کی تلاوت کرتے ہیں۔(ان کاموں سے میری کمر ٹوٹ جاتی ہے)
اینکر پرسن:اچھا آپ حضرت آدم ؑ کے زمانے سے لوگوں کو بہکانے کا کام کر رہے ہیں آپ نے اپنے کام سے کیا تجربہ حاصل کیا؟
شیطان:۱)میں نے طوائف کی آنکھوں میں حیا دیکھی ہے ایک با پردہ عورت کی آنکھوں میں ہوس دیکھی ہے۔
۲)میں نے لباس میں بھی لوگوں کو برہنہ دیکھا اور بے لباس لوگوں میں بھی پاکیزگی دیکھی۔
۳)میں نے گناہوں میں ڈوبے افراد کو راتوں کو روتے دیکھا اور نیکی کرنے والوں کو دوسروں پر ہنستے دیکھا۔
اینکر پرسن:اچھا آپ یہ بتائیں کے وہ کون سے کام ہیں جن سے آپ خوش ہو جاتے ہیں؟
شیطان:۱)جب موذن آزان دے اور مسلمان سوتا رہے۔۲)جب لوگ نماز میں سستی کریں،۳)جب گناہ سر عام ہونے لگے،۴)جب رمضان میں روزہ نہ رکھا جائے،۵)جب انسان عبادت الہی کو کرنے سے بچنے کی کوشش کرے،۶)جب انسان نا محرم کو دیکھ کر خوش ہو
۷)جب انسان ماں باپ کی تعظیم چھوڑ دے،۸)جب سر عام مسلمان مسلمان کو قتل کرے،۹)جب عورتوں کی عزتیں پامال کی جائیں،

۱۰)جب پکی مسجدوں میں نمازی کچے ہوں،۱۱)جب انسان گناہ کر کے فخر سے سب کو بتائے،۱۲)جب عورت بے پردہ گھر سے باہر نکلے،
۱۳)جب عورت مرد کا لباس پہن کر خوش ہو،۱۴)جب مرد عورتوں کی طرح سونا پہنیں ،۱۵)جب جھوٹ،دھوکا،رشوت،تہمت،
ذخیرہ اندوزی،عام ہو جائے،۱۶)جب لوگ لوگوں کے مال کی وجہ سے اُن کو عزت دینے لگیں،۱۷)جب دکھاوا عام ہو جائے،
۱۸)جب انسان اپنا پیٹ بھر کر کھانا کھائے اور پڑوسی بھوکا سوئے،۱۹)جب رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک ختم ہو جائے،
جب یہ کام آپ مسلمان کرتے ہیں تو میں شیطان بہت خوش ہوتا ہوں۔
اینکر پرسن:کوئی ایسی بات کوئی ایسا پیغام جو آپ ہم کو دینا چائیں گے؟
شیطان:میں اکثر سوچتا ہوں کے میں نے آدم کو ایک سجدہ نہیں کیا تھا تو میں شیطان بن گیا اور تم مسلمانوں نے نماز نہ پڑھ کر نہ جانے کتنے سجدوں کو ضائع کر دیا اب خود سوچ لو کے تمہارا کیا انجام ہونے والا ہے۔
اینکر پرسن:بات تو آپ نے بہت اچھی کی اب آخری سوال کے اپنا کہاں رہتے ہیں،کیا کھاتے ہیں،کیا پیتے ہیں اس کے بارے میں بتائیں؟
شیطان:جہاں گندگی ہو گی وہاں پر ہی میرا گھر ہے،بیٹھنے کی جگہ بازار چوک ہے،میرا کھانا ہر وہ کھانا ہے جو بسم اﷲ الرحمن الرحیم پڑھے بغیر کھایا جائے،میرا پانی ہر نشہ آور چیز ہے،میری تلاوت برے اشعار،اور گالیاں وغیرہ ہیں،میری باتیں جھوٹ بولنا ہے،میرا پیغمبر وہ نجومی ہے جو مستقبل کی خبریں لوگوں کو دیتا ہے در حالانکہ مستقبل کے بارے میں جانتا نہیں،اور میرا پہلا اور آخری شکار عورتیں ہیں۔

ہمارے پروگرام کا وقت ختم ہو اچاہتا ہے،اور آج کے اس پروگرام میں میں نے جو سیکھا وہ یہ ہے کے ہمیں وہ کام کرنے ہیں جو شیطان کی کمر کو توڑ دیتے ہیں،نہ کے وہ کام جو شیطان کو خوش کرتے ہیں،اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو ان شاء اﷲ شیطان کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا

Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256823 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.