پاکستانی سیاستدانوں کے طوفانی دورے

جب سے پانامہ کا فیصلہ آیا ہے پاکستان کی سیاست میں ہلچل بڑھ گی ہے اور ابھی سے اگلے الیکیشن کی تیاری شروع ہوگی ہے اور دونوں اپوزیشن جماعتیں. پی پی پی اور پی ٹی آی ایک دوسرے کے قریب نظر آرہی ہیں اور تمام جماعتیں. آہستہ آہستہ اتحاد کی جانب بڑھتی نظر آرہی ہیں. اور سیاست مین تیزی اگی ہے اور اب ہر جماعت کی اگلے الیکشن پر نظر ہے کہ کسی طرح اگلا الیکیشن جیت لیا جاے اور. عوام کو سبز باغ دکھا کر کسی طرح اقتدار حاصل. کر لیا جا ے اور پھر اگلے پانچ سال کے مزے لوٹے جایں ن لیگ کا کسی نے کیا بگاڑ لیا ہے جو ان جماعتوں کا کچھ بگاڑ لیں گے اور اب پی پی پی دوبارہ اقتدار حاصل کر نے کی کوششوں میں مصروف ہے اور پی ٹی آی بھی پانامہ کو ایشو بناکر دونوں جماعتوں ن لیگ اور پی پی پی پر خوف تنقید کر رہی ہے اور خانصاحب میاں صاحب اور زرداری صاحب دونوں کو ہدف تنقید بنا رہے رہے ہیں دیکھتے ہیں کہ اگلا دور اگلی باری کس کو ملتی ہے. جو بھی اے عوام کی خاطر آے اب جب یہ لوگ ووٹ مانگنے جایں گے تو عوام ان سے پچھلے پانچ سال کا حساب تو ضرور مانگیں گے اور انکی خوب کلاس لیں گے. اور سوال کرنے والی عوام کی تعداد بہت کم ہے کیونکہ عوام کی اکثریت سوال کرنے کی طاقت سے بھی محروم ہے اللہ پاک ہمارے وطن کو محب وطن قیادت دے جو عوام کے درد کم کر سکیں اور عوام کے ستر سال کے ٹوٹے خواب پورے کرسکیں. اور عوام کی مایوسیاں ختم کر سکیں. اللہ پاک پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 303732 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More