اسلام کی روایات عمل انگریز کررہے ہیں

اسلام مکمل ضابطہ حیات فراہم کرتاہے اسلام دین کامل ہے اسلام اللہ پاک کا پسندیدہ مذہب ہے اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے اسلام. کی بڑی خوبصورت روایات ہیں اور اسلام کے تمام نظام خوبصورت اور اعلی ہیں. مگر موجودہ دور میں مسلم ریاستوں کی ناکامی کی وجوہات میں ہمارے سیاسی نظام کا زیادہ عمل د خل ہے پوری مسلم امہ کے حکمرانوں میں کہیں نہ کہیں کمی بیشی ضرور ہے زیادہ اسلامی ریاستوں میں جمہوریت نام کی کوی چیز نہیں ہے بادشاہت اور آمریت یا ایک خاندان کی حکومت ہے جسکی اسلام نے ہر گز اجازت نہیں دی ہے پیارے آقا کے دور اور روایات کو دیکھیں یا. خلفاے راشدین کے دور کو یہ ادوار. اسلام کے مثالی ادوار ہیں. اور ہمارے موجودہ مسلم ریاستوں کے حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہیں مگر. ہمارے مسلم حکمران تو شاہانہ طرز کی زندگی گزارتے ہیں جبکہ پیارے آقا حود. بھوکے رہتے مگر کسی غریب سایل کو خالی ہاتھ نہیں لٹاتے تھے. خلفائے راشدین خود اپنے ہاتھوں سے کا م کرتے اور لوگوں کے مسایل خود حل کر تے مگر موجودہ حکمران تو پروٹوکول انجوائے کرنے آتے ہیں کہیں بھی کسی بھی اسلامی ریاست کو دیکھ لیں ہر جگہ ایک ہی پوزیشن ہے حکمران بننے کے یہ لوگ عو ام سے دور ہوجاتے ہیں اور عوام کو ان کے حال پر چھوڑ دیتے ہیں. جبکہ مغربی ریاستیں. امریکہ برطانیہ فرانس مین عوامی راج ہے اور وہاں کے حکمران وہ روایات اپناے ہوے ہیں جو اسلام نے متعارف کرایں مگر عمل انگریز کر رہے ہیں وہاں کے حکمران عوام کے خلاف کوی کام کر ہی نہیں سکتے اور انکو پتہ ہے اگر عوام کے خلاف کوی کام کیا تو عوام انکو مسترد کر دیں گے. ہم اگر مغربی ریاستوں اور مسلم ریاستوں. کے حکمرانوں. کا موازنہ. کریں تو عوام کے اصل خادم. مغربی حکمران ہیں. اور وہ جن روایات پر عمل کر رہے ہیں وہ ہم میں ہونی چاہیے تھیں. مگر ہم انکی غلط روایات پر عمل پیرا ہیں اور وہ ہماری صحیح روایات پر عمل کر کے کامیاب ہیں اور فلاحی ریاست بھی بن گے ہیں مگر مسلم ریاستیں ناکام ریاستیں بن چکی ہین جہاں عوام گاجر مولی کی طرح. کٹ رہے ہیں. مسلم ریاستوں کی معیشت بیٹھ چکی ہے مسلم ممالک معاشی بد حالی کا شکار ہیں ہم صرف دعا. ہی کرسکتے ہین اور. حکمرانوں کو آینہ ہی دیکھا سکتے. ہیں. کہ کم از کم. عوام کا سوچو جو تم سے بہت امیدیں لیے ہوے ہے. اللہ پاک تما م مسلم حکمرانوں. کو ہدایت دے آمین-

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334335 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More