عقیدہ توحید اور شرک

”ہم نے ہرامت ميں رسول بھيجے کہ صرف اللہ کي عبادت کرو اور اس کے سوا تمام معبودوں سے بچو”‌ (سورة النحل 36(
تمام رسولوں نے اپني امتوں کو سب سے پہلے توحيد کي دعوت دي ، اللہ تعالي کا فرمان ہے :
”آپ سے پہلے ہم نے جو بھي رسول بھيجا اس کي طرف يہ وحي نازل کي کہ ميرے سوا کوئي معبود برحق نہيں، پس تم سب ميري ہي عبادت کرو “- (سورة النبا 25(

عقیدہ توحید اور شرک

اسلام دین برحق ہے عقیدہ توحید کے بارے میں جتنی وضاحت دین مبین اسلام میں بیان ہوئی ہے ادیان الہی میں سے کسی دین میں اتنی وضاحت بیان نہیں ہوئی لیکن اس کے باوجود لوگ شرک کر رہے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ دین اسلام سے آشنائی کا نہ ہونا ہے بلاشبہ کائنات کا ہر ذرہ اللہ تعالي نے کسي نہ کسي مقصد کے لئے پيدا کيا ہے،بلا مقصد کي تخليق سے اللہ کي شان بالا تر ہے ،تخليق انسان کا حقيقي مقصد اللہ تعالي نے يوں بيان فرمايا ہے :
”اور ميں نے جنات اور انسانوں کو محض اس ليے پيدا کيا ہے کہ وہ صرف ميري عبادت کريں-”‌ (سورة الذاريات56)

اپني عبادت کا طريقہ سکھانے کے ليے اللہ تعالي نے ہر امت ميں رسول بھيجے:
”ہم نے ہرامت ميں رسول بھيجے کہ صرف اللہ کي عبادت کرو اور اس کے سوا تمام معبودوں سے بچو”‌ (سورة النحل 36)

تمام رسولوں نے اپني امتوں کو سب سے پہلے توحيد کي دعوت دي ، اللہ تعالي کا فرمان ہے :
”آپ سے پہلے ہم نے جو بھي رسول بھيجا اس کي طرف يہ وحي نازل کي کہ ميرے سوا کوئي معبود برحق نہيں، پس تم سب ميري ہي عبادت کرو “- (سورة النبا 25)

ہمارا عقيدہ ہے كہ الله كي معرفت كے بارے میں موجود مسائل ميں سے مہم ترين مسئلہ خدا کی معرفت اور توحید ہے- توحيد درواقع اصول دين كي ايك اصل ہي نہيں بلكہ تمام اسلامي عقائد كي روح ہے اور يہ بات صراحت كے ساتھ كہي جا سكتي ہے كہ اسلام كے تمام اصول وفروع توحيد سے ہي وجود ميں آتے ہيں- ہر منزل پر توحيد كي باتيں ہيں، وحدت ذات پاك، توحيد صفات و افعال خدا اور دوسري تفسير يہ كہ وحدت دعوت انبياء، وحدت دين وآئيين الٰہي ، وحدت قبلہ اور كتاب آسماني،تمام انسانوں كے لئے احكام و قانون الٰہي كي وحدت، وحدت صفوف مسلمين اور وحدت يوم المعاد-

اسي وجہ سے قرآن كريم نے توحيد الٰہي كے سلسلہ ميں ہرطرح كے انحراف اورشرك كو نہ بخشا جانے والا گناہ كہا ہے- ان الله لايغفر ان يشرك به ويغفر مادون ذلك لمن يشاء ومن يشرك بالله فقد افتري اثما عظيماً يعني الله شرك كو ہرگز نہيں بخشے گا، (ليكن شرك كے علاوہ اگر دوسرے گناہ ہيں) توجس كے گناہ چاہے گا بخش دے گا، اور جس نے كسي كو الله كا شريك قراراديا گويااس نے اس پر تہمت لگائی اور ايك بہت بڑا گناہ انجام ديا ۔
ولقد اوحي اليك والي ٰ الذين من قبلك لئن اشركت ليحبطن عملك ولتكونن من الخاسرين
يعني بتحقيق تم پراور تم سے پہلے پيغمبروں پر وحي كي گئي كہ اگر تم نے شرك كيا تو تمھارے تمام اعمال حبط كرديئے جائيں گے اور تم نقصان اٹھانے والوں ميں سے ہو جاو گے-

اس مختصر سے مقالے میں ہم نے توحید اور شرک کے بارے میں جو وضاحت بیان کی ہے اس سے واضح ہے کہ آج مسلمانوں کے درمیان یہ برائی کینسر کی طرح پھیل رہی ہے پہلے یہ بیماری زیادہ تر نصیریوں اور غالیوں میں تھی لیکن اب تو یہ بیماری گھر گھر عام ہو رہی ہے خاص طور پر ممنبر رسول پر آج کل ان جاہل لوگوں کی حکمرانی ہے جنہیں خود عقیدہ توحید کے بارے میں کچھ نہیں پتا اور صرف اتنا ہی نہیں ہے آج کے یہ نامور عالم اور خطیب سر عام ممنبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ممنبر حسینی سے شرک کا پرچار کر رہے ہیں اور کوئی ان کو روکنے والا نہیں ہے جعفر جتوئی اور ضمیر نقوی جیسے دسیوں افراد ، ولایت اور امامت کے ساتھ ساتھ جنت کے نام پر کھلے عام شرک کی تبلیغ کر رہےہیں اور سادہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔

خداوند متعال ہمیں شرک جیسے گناہ سے بچنے اور دین مبین اسلام کی صحیح شناخت اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عنایت فرمائے۔ آمین

محمد اعظم
About the Author: محمد اعظم Read More Articles by محمد اعظم: 41 Articles with 68629 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.