عوام میں عمومی طور پر سب سے زیادہ پائی جانے والی نظام ہضم کی بیماری کا علاج سنت رسول اللہ ﷺ سے ۔۔

عوام میں عمومی طور پر سب سے زیادہ پائی جانے والی نظام ہضم کی بیماری کا علاج سنت رسول اللہ ﷺ سے ۔۔
طریقہ علاج جان لیں ۔
_______________

کلونجی کے بے شمار فوائد کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں، کلونجی میں بے شمار بیماریوں سےنجات کی قوت ہے، کلونجی کو ادویات کے علاوہ کھانے اور اچار وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ غرض یہ کہ کلونجی کھانے میں ذائقہ بھی پیدا کرتی ہے اور سینکڑوں بیماریوں میں شفا بھی ہے۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے“کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لئے شفا ہے”۔حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو سال قبل جو ارشادات فرمائے، طب و سائنس آج اس کی تصدیق کررہے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کلونجی کی افادیت کے بارے میں جتنی بھی ریسرچ کی گئی ہے اب تک اس کے تمام تر فوائد کا پتا نہیں چلایا جا سکا ہے، حکمت چین ہو یا طب یونان، جڑی بوٹیوں کا استعمال جدید دور میں بھی مفید مانا جاتا ہےکلونجی کی یہ ایک اہم خاصیت ہے کہ یہ گرم اور سرد دونوں طرح کے امراض میں مفید ہے، جب کہ اس کی اپنی تاثیر گرم ہے اور سردی سے ہونے والے تمام امراض میں مفید ہے۔نظام ہضم کیلئے مفید کلونجی نظام ہضم کی اصلاح کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ ریاح، گیس اور بد ہضمی میں اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ وہ لوگ جن کو کھانے کے بعد پیٹ میں بھاری پن، گیس یا ریاح بھر جانے اور اپھارے کی شکایت محسوس ہوتی ہو، کلونجی کا سفوف تین گرام کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 226 Articles with 276909 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More