جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو وہی (اللہ) شفا دیتا ہے۔ صد
فیصد درست لیکن یہ بھی یاد رہے کہ تمام معاملات میں احتیاط و تدبیر کا حکم
رب کی طرف سے بندوں کو دیا گیا ہے۔ سو بیماریوں سے حتی الامکان محفوظ رہنے
اور بیمار ہونے کی صورت میں جلد صحتیابی کے لئے مناسب احتیاط و تدابیر
اختیار کرنا ہر ایک کے لئے ناگزیر ہے تو سوچیے اور عمل کیجیئے کیسے۔۔؟ یوں
تو سبھی جانتے ہیں مگر معذرت کے ساتھ کچھ مہربان اپنے معاملے میں بھی اکثر
سست اور بے پرواہ واقع ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں بیمار ہو کر ُخود پریشان
ہوتے ہیں بلکہ احباب کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتتے ہیں بعض اوقات اپنوں
کی تکلیف اپنی تکلیف سے زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے سو اپنے پیاروں کو تکلیف سے
بچانے کے لئے احتیاط کی روش اختیار کیجئے۔ سہولت کے لئے اپنی دانست میں خود
پر تجربہ کی گئی چند احتیاطی تدابیر ملاحظہ کیجئے
١- کچھ بھی کھانے سے پہلے ہاتھوں کی، برتنوں کی اور جگہ کی صفائی کا خاص
خیال رکھا جائے
٢- پانی ہمیشہ کھانے سے پہلے پینے کی کوشش کریں خاص طور پر وہ افراد جنہیں
وزن زیادہ ہوجانے کی شکایت رہتی ہے اور وہ لوگ جو آئے روز کے زکام، کھانسی
یا گلے کی خرابی جیسے مسائل کا شکار رہتے ہیں انہیں یہ تدبیر ضرور اختیار
کرنی چاہئے انشاءاللہ اس میں افاقہ ہوگا یوں بھی کھانے سے پہلے پانی کے
استعمال کی مثال سونا، درمیان میں چاندی اور بعد میں مٹی سے دی گئی ہے اسی
طرح ایک اور مثال با ترتیب شفاء، دوا اور بیماری سے دی گئی ہے تو کیوں نہ
بہترین کو اختیار کیا جائے
٣- بلا ضرورت کچھ کھانے سے گریز کریں یعنی کھانا صرف بھوک لگنے پر کھائیں
اور بھوک سے کم کھائیں تاکہ عمل انہضام میں آسانی رہے اور کھانے کے بعد کسی
قسم کی گرانی محسوس نہ ہو
٤- کسی بھی کام کی بہترین تکمیل کے لئے کام کے دوران تھکن محسوس ہو تو کام
روک کر کچھ آرام کر لیں ایک دن میں اتنا کام نہ کریں کہ پھر کئی دن تک کام
کرنے کی طاقت نہ رہے آرام، کام اور طعام کے لئے مناسب اوقات متعین کریں
تاکہ تمام معاملات میں یکساں توازن قائم رہے- وزن اٹھانے والا کام کرنا ہو
تو ہمیشہ کھانا کھانے سے پہلے کریں کھانے کے بعد کم از کم دو گھنٹے تک کوئی
وزنی چیز نہ اٹھائیں
٥- رات کے آرام کا خاص خیال رکھیں رات کو جلد سونے اور صبح جلد بیدار ہونے
کی عادت اپنائیں انشاءاللہ العزیز آپ خود میں بہت جلد نمایاں، خوشگوار اور
بہت بہتر تبدیلی محسوس کریں گے
اللہ رب العزت ہم سب پر رحمتوں کا سایہ قائم رکھے ہماری خطاؤں سے درگزر
فرمائے اور ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین |