سیاسی سرگرمیاں

 اکتوبر کے ساتھ ہی پاکستان کے سیاسی میدانوں میں گرما گرمی کا عالم تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور یہ سسٹم دن بدن سیاسی اکھاڑوں میں ہلچل کا سبب بن رہا ہے اور جلسے جلوس ریلیوں کا موسم سرگرم ہے جہاں پر منڈی بہاوالدین کے سبھی حلقوں میں نت نئے امیدوار دیکھنے کو مل رہے ہیں تو وہیں پر نئی سرگرمیاں اور نئے معاملات بھی بہتری کی جانب رواں دواں ہوتے ہوئے نئی کروٹیں اختیار کرتا دیکھائی دیتا ہے پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے اندر بھی نئے امیدواروں کی فہرست جنم لے رہی ہے اور گزشتہ انتخابات میں قسمت آزمائی کرنے والی شخصیات اور ٹکٹ کی دوڑ میں بھرپور گھوڑا دوڑانے والی شخصیات ایک مرتبہ پھر نئے سرے سے سرگرم عمل ہیں۔ منڈی بہاوالدین کے حلقہ پی پی 120میں اس مرتبہ سیاسی اکھاڑا مزید انگڑائیاں لیتے ہوئے زیادہ گرمی اختیار کرتا نظر آرہا ہے پی پی 120میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ کی دوڑ میں شامل ہونے والے نذر گوندل کا ساتھ چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں بوسال برادران کا دامن تھامے احمد بخش ذیلدار ٹکٹ کی دوڑ میں لگ چکے ہیں اور وہ جلد اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے۔ جبکہ 2013کے جنرل انتخابات میں اپنی بھرپور سرگرمیاں دیکھانے والی اور سابق امیدوار مختار احمد کھوہارا بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کیلئے اپنی دوڑ شروع کر چکے ہیں اور وہ گزشتہ دو سال سے حلقہ پی پی 120کے لوگوں کے ساتھ وابستہ اور رابطہ میں دیکھائی دے رہے ہیں۔منڈی بہاوالدین کے اسی حلقہ پی پی 120میں ایک جدید طریقے سے رونما ہونے والی شخصیت کا نام شبیر احمد گوندل آف جھولانہ ہے جنہوں نے 2011سے پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور مسلم لیگ ن کی جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنی بھرپور تگ و دو کی۔ شبیر احمد گوندل نے پینا فلیکس اور سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اس وقت ضلع منڈی بہاوالدین میں پاکستان پیپلزپارٹی کی ساتوں نشتوں پر کامیابی ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کی جماعت کو وارم اپ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ضلع میں اپوزیشن کا کردار ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے جلسوں کا انعقاد حلقہ پی پی 120کے گلی کوچے اور محلوں میں میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کا پیغام پہنچانے میں دن رات کوشاں رہے اور اپنی جیب سے کروڑوں روپے خرچ کئے۔ وہ ایک مرتبہ پھر حلقہ پی پی 120سے امیدوار کے طور پر اپنی رونمائی اختیار کرنے جارہے ہیں اور باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شبیر گوندل آئندہ چند روز میں مسلم لیگ ن کی سرگرمیوں کو بہتر مضبوط اور منظم بنانے کیلئے شاندار کردار ادا کرینگے اور 2018کے انتخابات میں میاں نوازشریف کا علم اٹھاتے ہوئے عوام خدمت کا سہرا اپنائیں گے تاہم پارٹی قیادت کی جانب سے ان کے خلاف ٹکٹ فراہم کئے جانے کے باوجود بھی وہ اپنی مالی سماجی اور سیاسی دولت کو نوازشریف کے نامزد کردہ امیدوار پر صرف کردینگے تاہم ان کا مشن مسلم لیگ ن کو ایک بلند پایہ مقام پر پہنچا کر منڈی بہاوالدین میں دوبارہ کلین سویپ کروانا ہے۔

Hafiz Shahid Pervaiz
About the Author: Hafiz Shahid Pervaiz Read More Articles by Hafiz Shahid Pervaiz: 29 Articles with 20596 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.