پاکستان میں نیا الیکشن 2018اور عوامی توقعات

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جسے حاصل تو جوش و جزبے اور قربانیوں سے کیا گیا مگر بعد میں اسے وہ مقام نہ ملا جو اس کو ملنا چاہیے تھا قاید اعظم اور لیاقت علیخاں کے بعد انتشار و رشوت کا ایسا بازار لگا کہ جو اب تک جاری ہے اور عوام صرف نعرے لگالگا کر بیٹھ جاتے ہیں اور ستر سالوں سے عوام کے خوابوں اور خواہشات کا قتل ہورہا ہے عوام نے کبھی فوج کو ویلکم کہا تو کبھی نام نہاد جمہوریت کو جس نے صرف جمہوریت کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے مگر اس میں جمہوریت نام کی کوی ایک چیز بھی نہیں اور عوام صرف خواب ہی دیکھتے رہے جب بھی نی حکومت اتی ہے عوام گرم جوشی سے اسکو ویلکم کرتے ہیں مگر حکومت جب وقت پورا کرکے جاتی ہے تو ملک کی اور عوام کی حالت پہلے سے بھی بدتر ہوچکی ہوتی ہے جب پی پی پی کی حکومت آی تو عوام نے اسے ویلکم کہا جب حکومت ختم ہوی تو پتہ چلا کہ ملکی خزانہ لوٹ کر سویس بنکوں میں جمع کروادیا گیا ہے پھر عوام نے ن لیگ کو ویلکم کہا مگر اب میاں نواز شریف صاحب نااھل ہوچکے اور پتہ چلا کہ میاں صاحب نے لندن میں فلیٹس لے لیے ہیں اب چند ماہ بعد الیکشن کی امد آمد ہے اور اب ایک اور پارٹی اقتدار کے خواب دیکھ رہی ہے اور اب عوام نی حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ کیے ہوے ہے عوام چاہتی ہے کہ پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کیا öجاے غیر ملکی قرض نہ لیا جاے اپنے وسایل پر گزارہ کیا جاے ملکی اداروں کو مضبوط کیا جاے عوام کو تعلیم و صحت کی سہولتیں دی جایں اور بے روز گاری کا خاتمہ کیا جاے ملک میں بجلی کے بحران کو حل کیا جاے انصاف کا بول بالا کیا جاے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاے اور عوام چاہتی ہے کہ ایسا لیڈر آے جو پاکستان میں سب کچھ ٹھیک کردے اب عوام کو بھی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ایسے لوگوں اور ایسی پارٹی کو سامنے لایں جو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرسکیں اپنی جایداد بنانے کی بجاے ملک و قوم کا سوچیں جو عوام کی تقدیر بدل دیں اللہ پاک پاکستان کو لمبی زندگی دے اور ہمارا وطن تاقیامت قایم و دایم رہے آمین
 

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334160 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More