فوری عام انتخابات

جب سے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ سامنے آیاہے تب سے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اپنے ہرخطاب میں فوری طورپرنئے عام انتخابات کامطالبہ دہراتے آرہے ہیں راقم ایک سے زائد مرتبہ اس بات کااظہارکرچکاہے کہ فوری طورپر عام انتخابات کسی سیاسی جماعت کے حق میں نہیں اورناہی دل سے کوئی سیاسی جماعت یااسکے راہنماچاہتے ہیں کہ فوری نئے انتخابات ہوں پیپلزپارٹی کے بارے میں یہ خبر آئی تھی کہ وہ مارچ کے سینیٹ الیکشن سے قبل حکومتی رخصتی اورنئے انتخابات چاہتی ہے مگرجیسے ہی اسکی قیادت نے حالات کاادراک کیاوقت سے پہلے عام انتخابات کے مطالبے سے دستبرداری میں ایک لمحے کی دیر نہیں لگائی اسی طرح تحریک انصاف کے قائد عمران خان اب بھی ہردوسری بات میں فوری طورپرنئے عام انتخابات کامطالبہ دہرانانہیں بھولتے مگران کالہجہ زبان کاساتھ نہیں دے رہاکیونکہ اندرونِ خانہ تحریک انصاف بھی اس بات پرمتفق نظرآرہی ہے کہ فوری انتخابات سے اسے بھی نقصان ہوسکتاہے فوری انتخابات کامطالبہ مقبولیت کے زعم میں کیاگیاتھامگریہ مقبولیت اس قدربھی ہرن مینارپرکھڑی نظرنہیں آرہی کہ فوری انتخابات ہوں اوراقتدارعمران خان کی جھولی میں آگرے پاکستان میں کسی ایشوکے انتخابات پراثراندازہونے کی کوئی تاریخ نہیں یہاں اگرچہ نوازشریف کوپانامہ کے مقدمے میں اقامے پرنااہل کیاگیامگرنہیں کہاجاسکتاکہ نوازشریف کو لوگوں کے دلوں سے بھی نکالاجاچکاہے اب بھی نوازشریف کی مقبولیت میں اگرچہ کچھ کمی واقع ہوچکی ہے مگریہ کمی اتنی بھی نہیں کہ آمدہ انتخابات میں اسے فارغ ہوناپڑے یاانہیں نظراندازکیاجاسکے جی ٹی روڈ ریلی میں نوازشریف اپنے ووٹ بینک کوجوڑتے ہوئے نظرآئے اس ریلی کے بعدن لیگ کے کچھ حلقوں نے اسمبلیاں توڑکرنئے انتخابات کے بارے میں سوچاتھامگربعدکے حالات وواقعات نے اس سوچ کوپروان چڑھنے نہیں دیایہاں مسئلہ ہی یہی ہے کہ کچھ سیاسی راہنمااپنے اردگردجم غفیردیکھ کرخودکومقبولیت کے آسمان کاستاراسمجھنے لگ جاتاہے کچھ اسی طرح مقبولیت کے زعم میں عمران خان بھی انتخابات کامطالبہ کرتے رہتے ہیں حالانکہ مشترکہ مفادات کونسل میں انکے پارٹی کے راہنمااوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے ایساکوئی مطالبہ نہیں کیابلکہ وہاں سے آئندہ چھ مہینے کیلئے منصوبے منظورکروائے گئے جس کاواضح مطلب یہی ہے کہ تحریک انصاف اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہے اورپارٹی پالیسی وہی ہے جو پرویزخٹک نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اپنائی ایک غباریہ اٹھاتھاکہ سینیٹ الیکشن سے قبل اگرحکومت رخصت نہیں ہوتی توآئندہ سینیٹ الیکشن میں نوازشریف اکثریت حاصل کرلینگے اس بات میں اگرچہ تھوڑی بہت صداقت موجودہے کہ پنجاب اوربلوچستان کی حدتک نون لیگ سینیٹ کی نشستیں حاصل کرسکتی ہے مگرسندھ اورخیبرپختونخوامیں باالترتیب یہی پوزیشن پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی ہے خیبرپختونخواسے تحریک انصاف کے سات سینیٹرزہیں اورشنیدہے کہ آئندہ سینیٹ الیکشن میں یہ نشستیں دوگنی ہوجائینگی اسی طرح سندھ کی 70%نشستیں پیپلزپارٹی کے حصے میں آنے کے قوی امکانات ہیں ذراواضح الفاظ میں یہی کہاجاسکتاہے کہ اگرآئندہ سینیٹ انتخابات میں نون لیگ کے حصے میں دس نشستیں آسکتی ہیں تو تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے حصے میں بھی سات سات نشستیں آسکتی ہیں اسطرح سینیٹ الیکشن کے بینیفشری صرف نون لیگ نہیں ہوگی بلکہ اپوزیشن کی یہ دونوں پارٹیاں بھی سینیٹ میں اپنی پوزیشن بہتربنائینگی اگرمحض سینیٹ میں نون لیگ کی اکثریت روکنے کی خاطرنئے عام انتخابات کرائے جاتے ہیں تویہ ایک احمقانہ سوچ ہے موجودہ جمہوری سسٹم ایسی بنیادوں پراستوارہے کہ اس میں حکومت اوراپوزیشن دونوں سٹیک ہولڈرزہیں ناہی حکومت اپنی من مانی کرسکتی ہے اورناہی اپوزیشن مادرپدرآزادہے موجودہ اسمبلیوں کے وقت سے پہلے ٹوٹنے کی صورت میں نقصان ناصرف نوازلیگ کاہوگابلکہ اپوزیشن جماعتیں بھی نقصان سے دوچارہونگیں آج توان پارٹیوں کے پاس دواسمبلیوں میں اکثریت موجودہے کون جانے نئے عام انتخابات کے بعدکیاصورت بنتی ہے اورکس پارٹی کواکثریت ملتی ہے اگرنئے عام انتخابات میں نوازشریف سوکے قریب سیٹیں لے جاتے ہیں تو موجودہ اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں منہ تکتی رہ جائینگی نوازلیگ ابھی اتنی بھی کمزورنہیں ہوئی کہ وہ سوسیٹیں بھی نہ لے سکے جبکہ تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کے بارے میں نہیں کہاجاسکتاکہ یہ دونوں مل کربھی آئندہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آجائیں تحریک انصاف کی موجودہ نشستیں خیبرپختونخواکی بدولت ہیں نئے عام انتخابات میں اس سے یہ سیٹیں چھن بھی سکتی ہیں خیبرپختونخواسے تحریک انصاف کے ایم این ایزکی ایسی کوئی خاص کارکردگی دکھائی نہیں دے رہی کہ اسکے تمام اراکین قومی اسمبلی اپنی سیٹوں کادفاع کرسکیں بلکہ انکی اکثریت دوبارہ منتخب ہونے کی پوزیشن میں نہیں کچھ اسی قسم کی صورتحال سے صوبائی اراکین بھی دوچارہیں اورشنیدہے کہ صوبائی حکومت کے اہم وزراتک آمدہ انتخابات میں اپنی نشستیں نہیں بچاپائینگے پنجاب سے اگرچہ کچھ نشستیں بڑھ سکتی ہیں مگردیگرصوبوں سے سیٹیں 2013سے مختلف نہیں ہونگیں پیپلزپارٹی کوبھی سندھ میں اس مرتبہ مشکلات کاسامناہوگاسندھ کی قوم پرست جماعتوں کااتحاد اورذوالفقارمرزاپیپلزپارٹی کی موجودہ پوزیشن خطرے میں ڈالنے کی صلاحیتوں سے مالامال ہیں بہرحال قبل ازوقت انتخابات کسی بھی سیاسی جماعت کے حق میں نہیں مسلم لیگ (ن) کواگرمکمل ہونے والے منصوبوں سے بزوربازوروکاجائے تو اس کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف بھی اپنے منصوبے مکمل نہیں کرپائینگی صورتحال ایسی بن چکی ہے کہ تمام بڑی پارٹیوں کامفاداسی میں ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں اورانتخابات جولائی 2018میں منعقدہوں قبل ازوقت انتخابات کے شوشے میڈیامیں زندہ رہنے کیلئے چھوڑے جارہے ہیں اب میڈیا اورمائیکس کے سامنے آکربندے کوکچھ نہ کچھ کہناتوہوتاہے خاموش رہ کرتوکوئی سرخی نہیں بنتی سرخی کسی مطالبے کی بنتی ہے کسی افواہ اورپیشنگوئی کی بنتی ہے اسی کومدنظررکھ کرآجکل پیشنگوئیوں کاسلسلہ جاری ہے کسی جانب سے پیشنگوئی آرہی ہے کسی جانب سے دعویٰ سامنے آرہاہے اورکسی جانب سے مطالبہ آرہاہے انہی میں موجودہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہوجائیگی اورجون 2018میں اسمبلیاں تحلیل ہوکرنگران سیٹ اپ معرض وجودمیں آجائیگااس سے قبل انتخابات ناہی تو ملک کیلئے سودمندہیں اورناہی جمہوری نظام کیلئے ، چاہے آندھی آئے یاطوفان اسمبلیوں کواپنی مدت پوری کرنی چاہئے بے صبری کے مظاہروں سے ملک وقوم کاکوئی مفادوابستہ نہیں موجودہ جمہوری سسٹم کووقت چاہئے سیاستدانوں کامسئلہ ہی یہی ہے کہ یہ اپنی بے صبری سے سسٹم کوڈی ریل کی جانب لے جاتے ہیں انہیں جمہوری اور مدبرانہ روئیے اپنانے ہونگے صبر اوربرداشت سے کام لیناہوگا تب ہی ملک حقیقی جمہوریت کی جانب قدم بڑھاسکے گافوری عام انتخابات کسی بھی مسئلے کاحل نہیں۔
 

Wisal Khan
About the Author: Wisal Khan Read More Articles by Wisal Khan: 80 Articles with 57926 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.