ہم تعلیم حاصل کرنے کے بعد جتنی محنت ملازمت کی تلاش کے
لئے کرتے ہیں اگر اتنی توجہ کاروبار کو دیں تو کامیابی مقدر بن جائے،
ملازمت کے لیے جتنی بھی محنت کرلو ، جتنا بھی خون پسینہ ایک کرلو اس کا
فائدہ ہم سے کئی گنا زیادہ مالکان کو ہی ہوتا ہے اور ہمیں مہینہ کے آخر
میں ایک مقررہ رقم مل جاتی ہے جو کہ ہماری صلاحیت ، وقت اور سروسز کی لگی
بندھی قیمت ہے ، اگر اسی صلاحیت کو ہم اپنے لئے استعمال کریں تو کئی لوگوں
کو ہماری وجہ سے روزگار مل سکتا ہے اس لئے یہ تہیہ کرلیجئے کہ آپ ملازم
بننے کی بجائے ملازمت دینا پسند کریں گے-ماہرین کے مطابق ہر شخص کو
کاروبارلازمی کرنا چاہیئےتاکہ اگر کساد بازاری کا دور آجائے یا مالی بحران
چل رہا ہو تو ملازمت جانے کی صورت میں آپ سڑک پر نہ آجائیں ، اس صورت میں
آپ کا سہارا صرف کاروبار ہی بن سکتا یے_
توجہ
نوجوان ہر نئے موقع کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مواقع حاصل کرنا اچھی
بات ہے لیکن اس سے آپ کی توجہ بٹ جاتی ہے۔ اپنے مقصد پر فوکس کریں اور
لگاتار اسی کے لیے کام کریں۔
صرف 30 سیکنڈز
کسی انویسٹر کو متاثر کرنے کے لیے آپ کے پاس صرف 30 سیکنڈز کا وقت ہوتا ہے۔
بڑے بڑے سرمایہ کار اور دولت مند افراد کے پاس وقت کی کمی ہوتی ہے لہذا وہ
کم وقت میں کسی بھی چیز کے بارے میں اپنا تاثر قائم کرلیتے ہیں۔ آپ کی
پہلی 30 سیکنڈز کی گفتگو کے دوران ہی وہ آپ کو سرمایہ دینے یا نہ دینے کا
فیصلہ کرتے ہیں۔
وسائل
اگر آپ اپنا کاروبار شروع کرنے جا رہے ہیں تو وسیع و عریض خوبصورت آفس،
شاندار فرنیچر اور سہولتوں کو فی الحال بھول جائیں۔ آغاز میں پیسہ بچائیں
اور کم وسائل میں گزارہ کرنے کی کوشش کریں۔
بروقت فیصلہ
ضروری نہیں کہ آپ جو منصوبہ بنائیں وہ پورا ہو۔ ہمیشہ پلان بی کو ذہن میں
رکھیں۔ عین موقع پر اگر حالات میں تبدیلی ہو تو ان حالات کے مطابق فوراً
فیصلہ کرنے کی عادت ڈالیں۔
صحت
نیا بزنس ہمیشہ ان تھک محنت مانگتا ہے۔ اگر آپ صحت مند نہیں ہوں گے تو آپ
کام نہیں کر سکیں گے۔ لہذا یہ ضروری ہے کہ آپ خود کو صحت مند رکھیں۔
رازداری
کسی کا شکار بننے یا کسی کے ہاتھوں استعمال ہونے سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ
اپنے منصوبوں کو خفیہ رکھیں، اپنے وسائل کا تذکرہ کسی سے مت کریں اور اپنے
تعلقات کو چھپا کر رکھیں۔ آپ کے آئیڈیاز ہوا کی طرح اڑ سکتے ہیں اور آپ
صرف وسائل کی کمی کی وجہ سے ان پر عمل کرنے کے صرف پلان ہی بناتے رہیں گے -
بشکریہ.کاروباری بیٹھک
|