اسلام آباد: سی ڈی اے کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی

image

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سی ڈی اے نے اسلام

آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئی بارہ(ٹو) میں مویشی

منڈی لگانے کی بجائے اور گردو نواح میں منڈی لگوادی جبکہ دفعہ 144 کی بھی

کھلم کھلا خلاف ورزی جاری۔تفصیلات کے مطابق آئی ٹین (ٹو) کی رہائشی یاسمین

حیدر ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین

سی ڈی اے کو فریق بناتے ہوئے رٹ پٹیشن نمبر 4116 دائر کی تھی اور موقف

اختیار کیا تھا کہ شہر کے معروف ترین ایریا میں مویشی منڈی کے قیام سے

ماحولیاتی آلودگی،ٹریفک میں خلل پیدا ہونے سمیت کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا

خطرہ ہے اس لیئے مویشی منڈی کیلئے شہر سے باہر کسی کھلی جگہ کا تعین کیا

جائے-

 

جس پر ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر

آئندہ آئی بارہ(ٹو) میں مویشی منڈی لگانے کی یقین دہانی کرائی اور مختص جگہ

آئی بارہ(ٹو) کی باقاعدہ نیلامی کی گئی اسی طرح اس سال ضلعی انتظامیہ نے

دفعہ 144 کے تحت شہری علاقوں میں مویشیوں کی منڈی لگانے اور خریدو فروخت پر

پابندی عائد کی ہے جس کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے،ادھر آئی ٹین اورآئی

الیون کے مکینوں میر عبدالجبار،ملک رحمت خان،رستم خان آف سرائین،ندیم پاشا

اور خلیل اسحٰق نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان

قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں، دہشت گردی کے حالات کے پیش نظر مویشی منڈی

کوسی ڈی اے کی مختص جگہ آئی بارہ(ٹو) میں منتقل کرایا جائے وگرنہ علاقہ

مکین سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US