پنجاب کے بعد سندھ میں بھی اوبر اور کریم پر پابندی

image
پنجاب حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی آن لائن اوبر اور کریم ٹیکسی سروس پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں ٹیکسی سروسز میں بہتری آرہی تھی دنیا کی بہترین آن لائن کمپنی اووبر ، کریم نے پاکستان میں ابھی اچھی طرح قدم نہیں جمائے تھے کہ مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔گزشتہ روز پنجاب حکومت نے اوبر، کریم اور اے ون ٹیکسی سروس کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا اور اب سندھ حکومت نے بھی آن لائن ٹیکسی سروسز پر پابندی لگا دی۔

پنجاب حکومت نے اینڈرائیڈ موبائل ایپ کے ذریعے سروس فراہم کرنے والی ٹیکسی کمپنیوں اوبر، کریم اور اے ون کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان سے متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوبر، کریم اوراے ون ٹیکسی سروس غیر قانونی طور پرنجی کاریں استعمال کرتے ہوئے خدمات دے رہی ہیں ، جس کےباعث صوبائی حکومت کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ یہ نجی کاریں بغیر کسی فٹنس سرٹیفکیٹ کےبطور ٹیکسی استعمال کی جاتی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کاروں کو بطور ٹیکسی چلانے والے ڈرائیورز کی شناخت متعلقہ حکام سے نہیں کرائی جاتی ہے۔ اس لیے ان تینوں ٹیکسی سروسز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ یہ تینوں ٹیکسی سروسز دنیا بھرمیں خدمات فراہم کرتی ہیں۔ مگران سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کا اینڈرائڈ موبائل یوزر ہونا ضروری ہوتا ہے جس میں ایپ انسٹال کرنے کے بعد آن لائن یہ ٹیکسی سروس بک کرائی جاتی ہے۔
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US