دنیا کی سب سے خوبصورت ترین لڑکی

image

سان ڈیاگو:خوبرو ایرانی ماڈل ماہ لقا جابری کوانٹرنیٹ صارفین نے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دےا ہے جو اب تک درجنوں ایسے عالمی پولز میں ٹاپ کر چکی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق یہ ایرانی ماڈل اب تک جتنے بھی سٹائل چارٹ کا حصہ بنی ہیں اس میں پہلا نمبر انہیں کو ملا ہے، حتٰی کہ مغربی ممالک کی سپر ماڈلز بھی ان سے پیچھے رہ گئی ہیں۔ یہ خوبرو ایرانی ماڈل ماہ لقا جابری ہیں اب تک درجنوں ایسے عالمی پولز میں ٹاپ کر چکی ہیں جن میں دنیا بھر سے انٹرنیٹ صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ وہ دنیا کی سب سے خوبصورت ترین لڑکی ہیں۔

ماہ لقا کی پیدائش ایران کے شہر اصفہان میں ہوئی لیکن آج کل وہ امریکی شہر سان ڈیاگو میں مقیم ہیں۔ وہ کئی بڑی کمپنیوں کی مارکیٹنگ کے لئے کام کرتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں۔ ان کی مقبولیت کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف انسٹا گرام پر ان کے فالورز کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہے۔
ماہ لقا نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ انتہائی قابل اور محنتی لڑکی ہیں۔ ان کی ذہانت اور قابلیت کا اندازہ اس بات سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ریاضی و فزکس جیسے دقیق مضامین میں اعلٰی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts