لاہور: بالی و وڈ کے معروف اداکار بوبی دیول کا 16 سالہ بیٹا آریامن دیول پہلی بار منظر عام پر آگیا۔آریامن دیول کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر آنے پر مداح بھی حیران ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار اپنی اہلیہ تانیا دیول کے ساتھ تقریبات میں نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو سب سے اوجھل رکھا ہے۔بوبی دیول کے 2 بیٹے ہیں جو فلمی دنیا کی چکا چوند سے دور ہیں لیکن گزشتہ روز تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پہلی بار وہ اپنے بیٹے کو منظر عام پر لے کر آئے۔