سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور کے پہلے حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

image

ریاض : سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت گزشتہ دنوں ملی تھی ، تاہم اجازت ملنے کے 24 گھنٹے کے اندر خاتون ڈرائیور کی وجہ سے ہونے والے کار حادثے کی پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی اہم شاہراہ پر خاتون ڈرائیور کی وجہ سے متعدد گاڑیاں معمولی حادثے کا شکار ہوگئیں ۔ نامعلوم خاتون ڈرائیور کی سست روی اور اچانک اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اس حادثے میں گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ اس حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے حکم نامے کا مذاق اُڑایا اور خواتین ڈرائیوروں کے بارے میں مضحکہ خیز پوسٹ اپ بھی کیں ۔

ویڈیو دیکھیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts