پہلے روز گروپ میچز جبکہ 29 کو سیمی فائنلز اور 30 جون کو فائنل براہ راست نشر کیا جائیگا
سیمی فائنلز اور فائنل کے موقع پرگراؤنڈمیں دیوقامت اسکرین پر ورلڈ کپ کے میچز دکھائے جائیں گے
لیثرر لیگس نیشنل چمپئن شپ کا آج (جمعرات)سے بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم کے سرسبز
اورخوبصورت اسٹیڈیم پر آغاز ہورہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مردان، پشاور، اسلام آباد،
لاہور، کوئٹہ، قلعہ سیف اﷲاور حیدرآباد کی ٹیمیں 2بجے دوپہرکینٹ اسٹیشن پر پہنچیں
گیں۔جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ اور ریلی کی شکل میں انہیں ہوٹل
پہنچایا جائے گا۔ 6تا9بجے شب گروپ میچز کھیلیں جائیں گے۔ 29جون کو9تا11بجے شب دونوں
سیمی فائنلز جبکہ فائنل 30جون کو 9بجے شب کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز اور فائنل پی
ٹی وی سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ 29اور 30جون کو سیمی فائنلز اور فائنل سے قبل
اور بعدمیں بلوچ مجاہد فٹبال اسٹیڈیم پر نصب دیو قامت اسکرین پر ورلڈ کپ کے پری
کوارٹر فائنلز شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔فائنل کے اختتام پر آتش بازی کا
شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔