یوٹیوب نے جنوری سے جون 2018 کے درمیان پاکستان کے مقبول ترین اشتہاروں کی فہرست جاری کر دی

image
کراچی،02 اگست،2018 : گوگل نے پاکستان میں جنوری سے جون 2018 کے لیے اپنا یوٹیوب ایڈز لیڈرشپ بورڈ (YouTube Ads Leadership Board ) جاری کر دیا ہے۔اس فہرست میں ایسے ٹاپ 10 اشتہارات اور برانڈز شامل ہیں جنہیں نوجوان نسل نے مقبولیت اور پروموشن کے امتزاج کے ساتھ یو ٹیوب پر دیکھنے کے لیے منتخب کیا۔

اپسوس ریسرچ (Ipsos Research) کے مطابق، یو ٹیوب پاکستان میں نمبر ایک آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جس کی پاکستان کے بڑے شہروں میں رہائش پذیر 80 فیصد نوجوان نسل تک رسائی ہے۔ عالمی سطح پر، ہرماہ، 1.9 ارب افراد یوٹیوب پر لاگ ان کرتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر یوٹیوب پر روزانہ ویڈیو دیکھنے کے لیے ایک ارب گھنٹے صرف کیے جاتے ہیں۔

اس لیڈرشپ بورڈ کیاہم نکات درج ذیل ہیں:
٭ میڈ فار ڈیجیٹل (Made for Digital): محدود جگہ اور وقت رکھنے والی آف لائن ورلڈ کے برخلاف یوٹیوب برانڈز اور ایجنسیوں کو ایک وسیع تخلیقی کینوس فراہم کرتا ہے جس پر وہ اپنی بات کہنے کے لیے ، ضرورت کے مطابق، کم یا زیادہ وقت صرف کرسکتے ہیں اور اپنا پیغام پہنچانے کے لیے بہترین طریقہ اختیار کر سکتے ہیں۔ لانگ فارم ہو یا شارٹ فارم ،دونوں صورتوں میں کیا گیا کام عمدہ کارکردگی کا حامل ہوتا ہے بشرط یہ کہ وہ دیکھنے والوں کو اپنی جانب راغب کر سکے۔ یوٹیوب کے لیے تیار کیے گئے اشتہارات بیانیے کو درکار بہاؤکے مطابق تخلیقی مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

٭ نوجوان نسل یوٹیوب پر زیادہ وقت صرف کرتی ہے (Millennials spend time on YouTube ) : بہت سے اشتہارات نوجوان نسل کے لیے بنائے جاتے ہیں جن میں ایسے اشتہارات بھی شامل ہیں جن میں طاقتور خواتین کو لیڈ رول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور جن کی وجہ سے لیڈرشپ بورڈبھر جاتا ہے۔

یوٹیو ب کے ریجنل ہیڈ برائے گوگل ایشیا پیسیفک، فرحان قریشی کے مطابق،’’یہ رجحان ساز اشتہارات اور برانڈ کا مواد (content) پاکستان کی اشتہار ساز انڈسٹری میں پائی جانے والی موجودہ تخلیقی صلاحیت کی جانب توجہ دلاتے ہیں۔ یہ ویڈیوز ظاہر کرتی ہیں کہ یہ محض نئی ٹیکنالوجی ہی نہیں بلکہ کہانی سنانے کا پرانا فن بھی ہے جو ایک کامیاب امتزاج ہے۔ یوٹیوب برانڈز کو ایک تخلیقی کینوس پیش کرتا ہے تاکہ وہ ایسی کہانیاں سنا سکیں اور ان کے لیے ایسا بہترین طریقہ اختیار کر سکیں جس سے وہ کہانیاں صارفین کے ذہنوں میں گونجتی رہیں۔‘‘
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts