پاکستان میں LEDٹیکنالوجی کے سرفہرست مینوفیکچررز، ٹرائی اینجلز الیکٹرونکس نے کراچی میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب کے دوران جدید ترین ہائی سینس LED اور لیزر ٹیلیویژن متعارف کرا دیا ہے۔
ہائی سینس 39 سال کے تجربہ کا شا ہکا رہے جوگزشتہ 14 برسوں سے چین میں نمبر 1
جبکہ دنیا میں نمبر4 ٹی وی برانڈ ہے۔ یہ برانڈ اب پاکستان میں خصوصی ڈسٹری بیوشن
پارٹنرز ٹرائی اینجلز الیکٹرونکس کے ذریعے متعارف کرایا گیا ہے۔ ہائی سینس نے کراچی
میں مینوفیکچرنگ پلانٹ بھی قائم کیا ہے جو مقامی سطح پر LED ٹیلی ویژن تیار کررہا
ہے۔
ہائی سینس نے ماضی کے نامور برانڈ تو شیبا کو بھی خرید لیا ہے جسے مارچ 2019 ء سے ،
دنیا بھر میں،ہائی سینس کے برانڈکے تحت ،اس کے ذیلی اداروں اور ڈسٹری بیوٹرز کے
ذریعے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے پاکستان میں یس برانڈ کی ڈسٹری بیوشن کے لیئے
ٹرائی اینجلز الیکٹرونکس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
کمپنی کے ویژن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹرائی اینجلز الیکٹرونکس کے چیف ایگزیکٹو
آفیسر، عمران غنی نے کہا،’’ٹرائی اینجلز الیکٹرونکس کے ساتھ اس اشتراک کے باعث ہائی
سینس کو عالمی سطح پر اپنی پیدوار اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی صلاحیتوں میں فائدہ
پہنچے گا۔ٹرائی اینجلز جدید ترین ٹیکنالوجیزکی حامل اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور
خدمات پیش کرتا ہے جن سے افراد اور اداروں کو یکساں فائدہ پہنچتا ہے۔ ہم LED ٹی وی
بنانے والوں کی حیثیت سے اپنی تیکنکی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز
رکھیں گے اور’انڈسٹری میں جدید نظریہ کے مطابق پیش رفت کے لیے نئے چیلنجوں سے بھی
نمٹتے رہیں گے تاکہ اپنے کسٹمرز کے اطمینان اوراعتماد کو یقینی بنا سکیں۔‘‘
کراچی میں چین کی کونسلر محترمہ مرانڈا لی اور جناب چن ژوچیان بھی اس موقع پر موجود
تھے۔
دنیا میں اس وقت ہائی سینس کے تین پیداواری مراکز، سات بیرون ملک ریسرچ اینڈ
ڈیویلپمنٹ سینٹرز اور اٹھارہ غیر ملکی کمپنیاں مصروف عمل ہیں اور اب پاکستانی
مینوفیکچررزکے ساتھ شراکت کے بعد ان کے نیٹ ورک کو مذید وسعت ملے گی، جبکہ
پیداواراور فروخت میں بھی اضافہ ہو گا۔ ہائی سینس کی سرفہرست مصنوعات میں انتہائی
روشن ہائی سینس 100 انچ 4K الٹرا ایچ ڈی اسمارٹ لیزر ٹی وی ، ہائی سینس U9 ULED ٹی
وی، ہائی سینس U7 ULEDٹی وی اور متعدد دیگر مصنوعات شامل ہیں۔
ہائی سینس نہ صرف ایک ابھرتے ہوئے اعلیٰ ترین معیار کے ٹی وی برانڈ کے طور پر سامنے
آیا ہے بلکہ یہ دنیا کے بہترین اسمارٹ فونز بھی تیار کرتا ہے۔ اس وقت، پاکستان میں
دستیاب ہائی سینس کے اسمارٹ فون ماڈلز میں H11 پرائم، H11پرائم ایلیٹ اور H12
پریمیم شامل ہیں۔
کراچی میں حالیہ قائم ہونے والا ٹرائی اینجلز الیکٹرونکس (پرائیویٹ) لمٹیڈ تیزی سے
ترقی کرتے ہوئے 200 اراکین پر مشتمل ایک کارپوریٹ فیملی بن چکی ہے۔اس کا برانچ نیٹ
ورک ملک کے پانچ شہروں سے ذائدتک پھیل چکا ہے جبکہ پاکستان کے چھوٹے اور بڑَ ے شہری
اور دیہی علاقوں میں ادارے کا ڈیلرزنیٹ ورک 350 ڈیلروں پر مشتمل ہے۔ کسٹمرز کو بعد
از فروخت سروس کی سہولت فراہم کرنے کے لیئے ملک بھر میں پانچ سروس سینٹرز اور 17
معاہداتی ورکشاپس قائم کیئے گئے ہیں۔