کراچی۔۔۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ریسرچ سیکشن کے تحت جماعت دہم اردولازمی کی نئی کتاب کے ماڈل پیپر کا اجرا کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امسال 2018میں ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اردو لازمی کی نئی
درسی کتاب کا اجرا کیا گیا ہے جس کیلئے میٹرک بورڈ کی جانب سے جماعت دہم اردو لازمی
نارمل کورس کے ماڈل پرچہ جات سال 2019 تیار کر لئے گئے ہیں-