کارساز ایف سی ‘ جوگا بونیٹو‘این فیگو ایف سی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فتح سے ہمکنار
عبدل ایف سی اور عربین ایف سی بھی کامیاب‘ عامر کی ہیٹ ٹرک‘ محفوظ نے 2گول بنائے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیثرر لیگس کے سیزنIVکا کراچی
یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر آغاز ہوگیا ۔ جہاں 5میچوں کے فیصلے ہوگئے جبکہ ایک
میچ برابری پر ختم ہوا۔ کارساز ایف سی کو ٹیم آف دی ویک جبکہ انٹر یونائیٹڈ کے آدرک
بہترین گول کیپر قرار پائے۔ کارساز ایف سی نے نبیل ایف سی کو 6-2کی واضح برتری کی
شکست سے دوچار کیا۔ عامر نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ شہزاد
، سبحان اور حسنین نے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔محفوظ کے 2گولز کا ناکام
سائیڈ کو کوئی فائدہ نہ ہوسکا۔ عامر کو ہیٹ ٹرک اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی
قرار دیا گیا۔جوگا بونیٹو کو انٹر یونائیٹڈ کیخلاف 3-1کی فیصلہ کن کامیابی حاصل
ہوئی۔ فاتح ٹیم کیلئے محمد ، اسد اور یحییٰ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ انٹریونائیٹڈ
کیلئے واحد گول کاشان نے اسکور کیا۔ فاتح ٹیم کے محمد مین آف دی میچ رہے۔ این فیگو
ایف سی نے ٹارگیرین یونائیٹڈ کو 2-0سے مات دی۔ اور دونوں ہاف میں عبداﷲ اور شاہ میر
کے زریعے ایک ایک گول داغ کر 2-0کی فتح اپنے نام کی۔ عبداﷲ میچ کے بہترین کھلاڑی
بنے۔ عبدل ایف سی کو ریڈ ڈیولز اور عربین ایف سی کو بینڈٹس ایف سی کیخلاف
3,3پوائنٹس حاصل کیا۔ ریفری خرم شہزاد اور بشیر بلوچ جبکہ میچ سپروائزر عدنان حنیف
تھے۔