نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے اہم خبر آگئی، خاندان والے مزید پریشان
سابق وزیر اعظم کی طبیعت میں بہتری نہ آئی۔ خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ رائل پرومٹن ہسپتال میں نواز شریف کا معائنہ جاری ہے
طبیعت نہ سنبھلنے کی صورت میں ان کو امریکا یا جنیوا لے جایا جائے گا۔ زہر خونی
کے ٹیسٹ کے لیے امریکا بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی حتمی فیصلہ
کیا جائے گا کہ ان کو کہاں شفٹ کرنا مناسب رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد ابھی تک درست نہیں ہوئی ہے جو
کافی پریشانی کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے والد کی
طبیعت کے حوالے سے کافی فکر مندی ظاہر کی تھی اور بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف
کی صحت کے متعلق کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال کی
چھٹیوں کے بعد ہیماٹالوجی والوں سے بھی تفصیلا ملاقات ہوگی، امید ہے نواز شریف جلد
صحت یاب ہوں گے