اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

image

سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اتار چڑھاؤ کے باوجود انڈیکس 620 پوائنٹس بڑھ کر 179,544 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ اس دوران 179,000 پوائنٹس کی اہم حد بھی دوبارہ بحال ہوگئی۔

بروکرز کے مطابق اس ہفتے عاشورہ کی تعطیلات کے باعث صرف تین دن کاروبار ہوگا جبکہ رول اوور ویک کی وجہ سے مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بھی موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ محدود کاروباری دنوں اور رول اوور ویک کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے تاہم مجموعی رجحان مثبت دکھائی دے رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US