کراچی کے علاقے شیرشاہ میں جناح روڈ کے قریب باربی کیو کی دکان میں سلینڈر دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔