پی ٹی آئی رہنماؤں کے تھپڑ مارنے کے چند واقعات، یہ عادت ہے یا واقعی غصہ؟

image

گزشتہ روز لاہور میں ایک دعوتِ ولیمہ کی تقریب کے دوران وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صحافی مبشر لقمان کو تھپڑ جڑ دیا۔ یہ واقعہ وفاقی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں پیش آیا۔


ذرائع کے مطابق فواد چوہدری تقریب میں جہانگیر ترین اور اسحق خاکوانی کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے جب وہاں مبشر لقمان آگئے۔ حریم شاہ کی ویڈیو سے متعلق بات ہوئی جس پر فواد چوہدری آگ بگولہ ہو گئے اور مبشر لقمان کو تھپڑ دے مارا جس کے بعد دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ وہاں موجود چند افراد نے بیچ بچاؤ کروایا۔


پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے تھپڑ مارنے کے حوالے سے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے- اس سے قبل جون 2019 کو بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب فیصل آباد میں شادی کی ایک تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے صحافی سمیع ابراہیم کو گھونسا مارا اور یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے مجھے را کا ایجنٹ کہا ہے جس کی بعدازاں سمیع ابراہیم نے تردید کردی تھی۔


اسی طرح کا ایک واقعہ مئی 2018 کو نجی ٹی وی کے براہ راست ٹاک شو کے دوران پیش آیا اور اس میں بھی تھپڑ مارنے والے رہنما کا تعلق پی ٹی آئی سے ہی تھا۔ پروگرام میں سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز اور نعیم الحق موجود تھے۔ ن لیگ کے دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کے نعیم الحق کو چور کہا جس پر وہ اپنے آپ پر قابو نا رکھ سکے اور دانیال عزیز کے منہ پر طمانچہ دے مارا جو ساری دنیا نے دیکھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts