ہفتے کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہفتے کے پہلے روز 10 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت آج 155 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔
بات کی جائے اگر مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ کی تو اس میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے اضافہ ہوا ہے جبکہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 3 پیسے کم ہوئی ہے۔
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر20 پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.70 روپے سے بڑھ کر 154.90 روپے اور قیمت فروخت 155 روپے سے بڑھ کر155.20روپے ہو گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 154.90روپے سے کم ہو کر154.87روپے اور قیمت فروخت 155روپے سے کم ہو کر154.97روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔