پاکستان میں نئے سال کا پہلا چاند گرہن کس دن اور کتنے گھنٹے کا ہوگا ؟ جانیے

image

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب کو ہوگا ، چاند گرہن کے مناظر پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھے جاسکے گیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سال 2020 کے چاند گرہن کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن دس اور گیارہ جنوری کی درمیانی شب کو ہوگا، جو تقریبا چار گھنٹے تک رہے گا۔

چاند گرہن کا آغاز 10بجکر 08 منٹ پر ہوگا جبکہ اس کا اختتام رات 2 بج کر 12 منٹ پر ہوگا۔ اس کے علاوہ مکمل چاند گرہن 12 بجکر 10 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ سال 2020 کا دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون 2020 کی درمیانی شب میں ہوگا،21 جون کو پاکستان میں پہلا سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts