کراچی میں آج 5سال بعد سرد ترین دن،محکمہ موسميات نے بارش کی پیش گوئی بھی کردی

image

کراچی میں گزشتہ چند ہفتوں سے سردی کی شدت برقرار ہے۔ شہرِ قائد میں آج گزشتہ 5 سالوں کا سبب سے سرد ترین ریکارڈ ہوا اور کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے پہلے سال 2014ء میں درجہ حرارت 6 اعشاریہ 5 ڈگری تک ریکارڈ دیکھنے میں آیا تھا۔ کراچی میں آئندہ دنوں مزید سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان میٹرولوجسٹ انجم نذیر کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مغربی بارش برسانے والا سسٹم ایران سے آئے گا جو کہ بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث مغرب سے سرد ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر و بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ کراچی میں مزید سردی کی شدت میں اضافہ کردے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts