وزیراعظم پاکستان کا ایران، امریکہ جنگ سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

image

وزیراعظم عمران خان نے سماجی ادارے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکہ ایران جنگ ہونے کی صورت میں پاکستان کے ساتھ دینے سے متعلق بیان دیتے ہوئے یہ واضح کردیا کہ پاکستان اب کسی جنگ کا حصہ نہیں ہو گا۔

عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ میں نے شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور ایران کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متعلقہ عسکری قائدین سے رابطے قائم کریں اور انہیں واضح پیغام دیں کہ پاکستان امن کے لیئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے مگر وہ دوبارہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔


یاد رہے اس بارے میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور بھی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان اس جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دے گا، یہ سب افواہیں ہیں جو بھارت کی جانب سے اڑائی جا رہی ہیں۔ پاکستان خطے میں ہرگز امن خراب نہیں ہونے دے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts