امریکہ ایران تنازع، مہوش حیات نے عمران خان کے فیصلے پر کیا کہا؟

image

پاکستان کی معروف شوبز اداکارہ مہوش حیات نے ایران امریکا کشیدگی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو سراہتے ہوئے ان کے مؤقف کی تعریف کی ہے۔

امریکہ ایران تنازع میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنا اہم کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ ’میں نے فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ سے اس تنازع کے متعلق بات کی ہے کہ وہ امریکہ ایران کے فوجی سربراہان سے رابطہ کریں اور انہیں واضح پیغام دیں کہ پاکستان دنیا میں امن کے قیام کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے اور وہ دوبارہ کسی صورت بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔‘

اداکارہ مہوش حیات نے عمران خان کے اس موقف کی تعریف اور حمایت میں لکھا کہ عمران خان کے اس موقف سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ ایک ریاست کی قیادت کرنے کے لئے بہترین لیڈر ہیں۔

انہوں نے مزید اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ تاریخ سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ مخلتف تنازعات میں پاکستان کو ہمیشہ گھسیٹا جاتا ہے۔ آخر میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ پھر سب سے زیادہ برداشت پڑتا ہے؟

Iran Vs USA اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ کے اختتام پر کا ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts