پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر؟ اہم انکشاف نے عوام کو پریشان کردیا

image

پاکستان کے معروف صحافی رانا عظیم نے ایران،امریکہ جنگ کی صورتحال کے باعث یہ عندیہ دے دیا کہ پیٹرول کی قیمت دو سو روپے فی لیٹر تک جا سکتی ہے۔

پہلے ایران کے قاسم سلطانی کی شہادت اور پھر ایران کی جانب سے امریکی سفارتخانوں پر حملہ، خطے میں کشیدگی کی وجہ بن رہا ہے۔

تاہم اس متعلق پاکستان کے سابق وزیر خارجہ ییرسٹر خورشید کا بیان سامنے آیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران جنگ صرف ان دو ممالک کے درمیان نہیں بلکہ پورے خطے کی جنگ ہے۔ اس سے پورا خطہ متاثر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، اگر دنیا میں تیل کا بحران پیدا ہو گیا تو اس سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔

مشہور صحافی رانا عظیم نے ایران امریکہ جنگ کے حوالے سے کہا کہ اس جنگ سے دوسرے کئی ممالک بھی متاثر ہوں گے، چاہے وہ اس کا حصہ ہوں یا نہیں۔ بہت سے ممالک کی معشیت تباہ ہو جائے گی۔ مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ پیٹرول کی قیمتیں دو سو روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت بھی کافی مقدار میں تیل خرید رہا ہے لہٰذا اس جنگ سے بھارت کی معیشت کو بھی خاصہ نقصان پہنچے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts