کیا یہ ہمشکل خاتون برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی جڑواں بہن ہیں؟ تفصیل جانیں اس خبر میں

image

سوشل میڈیا صارفین نے انٹرنیٹ پر برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی ہم شکل کو بھی ڈھونڈ لیا ہے جنہیں دیکھ کر سب لوگ حیرانگی ظاہر کر رہے ہیں۔

امریکہ کی ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے ہو رہے ہیں کیونکہ یہ ہو بہو برطانوی شہزادی میگھن مارکل سے مل رہی ہیں۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اکیشا لینڈ نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں صارفین کی جانب سے ملے جلے انداز میں تبصرے کیے جا رہے ہیں کیونکہ یہ بالکل میگھن مارکل سے مشابہت رکھتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اکیشا کو برطانوی شہزادی سے تشبیہ دیا ہے اور اس سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ میں اسے اپنے لئے بہت بڑی تعریف سمجھتی ہوں کہ مجھے برطانوی شہزادی سے ملایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow