چین میں کورونا وائرس سے تباہی، زندگی اور موت سے لڑتے جوڑے کی ویڈیو وائرل

image

چین میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 420 ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متاثر ایک ضعیف جوڑے کی ویڈیو شئیر کی گئی جس کے بعد وہ وائرل ہو گئی۔ ٹوئٹر پر موجود ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معمر جوڑا کورونا وائرس کی بیماری کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور ایک دوسرے کا ہاتھ سختی سے تھامے ہوا ہے۔


ویڈیو کے کیپشن میں لِکھا ہے کہ 'شادی شدہ جوڑے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ یہ ایک دوسرے کو الوداع کہہ رہے ہیں، کیونکہ یہ ان کی آخری ملاقات ہو سکتی ہے۔'

تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر جوڑا جن کی عمر تقریباً 80 برس ہے، ایک دوسرے کو آئی سی یو میں جانے سے قبل الوداع کہہ رہے ہیں ہوسکتا ہے یہ ملاقات ان کے لیے آخری ثابت ہو۔

اِس ویڈیو پر بڑی تعداد میں ٹوئٹر صارفین نے اپنے دکھ کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے اس جوڑے کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow