سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

image

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو بھی کورونا ہوگیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

رپورٹ مثبت آجانے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مزید 4728 کیسز اور 65 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671 جبکہ جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار67 ہو گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US