کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے والی وباء ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایک تشویش ماہرین میں پائی جارہی تھی کہ کیا یہ ایک مرتبہ ہونے کے بعد دوبارہ بھی ہوسکتا ہے؟
اس سوال کا جواب وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر مارک کورٹ پیٹر ڈاکٹرز کی اس تحقیق سے واضح ہوگیا ہے جس کے تحت:
" کورونا وائرس سے ایک مرتبہ صحتیاب ہونے کے بعد یہ دوبارہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ ایک دفعہ اس سے متاثر ہونے کے نتیجے میں وائرس کی کچھ اینٹی باڈیز جسم میں باقی رہ جاتی ہیں لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ اینٹی باڈیز کب تک انسانی جسم میں متحرک رہ سکتی ہیں۔"
اس تحقیق کے نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ جتنے بھی لوگ دوسری بار وائرس کا شکار ہوتے ہیں ان کے جسم میں وائرس کا جینیاتی مواد باقی رہ جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آ تے ہیں اوریہ مواد مزید کچھ عرصہ ان کے جسم میں پناہ لیتا ہے اور پھر کچھ وقت کے بعد ختم ہو جاتا ہے مگر اس کی لازمی شرط ہے کہ احتیاط رکھی جائے۔