کتنے فیصد والدین اپنے بچوں کی پہلی سالگرہ بہت دھوم دھام سے مناتے ہیں؟

image

سالگرہ کا دن بچوں کے لئے بہت ہی خاص ہوتا ہے اور اس روز بچے انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیتے ہیں۔ اور جب کسی بچے کی پہلی سالگرہ کا موقع ہو تو بہت دھوم دھام سے تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

کسی بچے کی پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لئے اُس روز تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کتنے فیصد والدین اپنے بچے کی پہلی سالگرہ شایان شان طریقے سے مناتے ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک سروے کا احتمام کیا جس میں والدین سے یہ پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اپنے بچے کی پہلی سالگرہ منائی یا نہیں اور کتنا خرچہ آیا۔

سروے سے یہ معلوم ہوا کہ لڑکے کی پہلی سالگرہ کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ لڑکیوں کی سالگرہ کا کوئی خاص دن مقرر نہیں ہوتا۔

سروے میں دو ہزار سے زائد ایسے والدین نے حصہ لیا جن کے بچوں کی عمریں ایک سے 18 سال کے درمیان ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق نتائج سے یہ معلوم ہوا کہ 16 فیصد والدین ایسے ہیں جو اُسی دن برتھ ڈے پارٹیز کا انعقاد کرتے ہیں جبکہ 32 فیصد والدین وہ ہیں جو اپنی آسانی کے لئے سالگرہ کی تقریب کا احتمام چھٹی والے دن کرتے ہیں۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 19 فیصد والدین ایسے ہیں جو سالگرہ کی تقریب گھروں میں سادہ طریقے سے کرتے ہیں کیونکہ وہ سالگرہ دھوم دھام سے منانے کو پیسوں کا ضیاء سمجھتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 18 فیصد والدین خاندان والوں کو دکھانے کے لئے تقریب کا انعقاد ضرور کرتے ہیں جبکہ 30 فیصد والدین اپنے بچوں کی سالگرہ جس طرح بھی منائیں مگر سوشل میڈیا پر سالگرہ کی خوبصورت تصاویر لازمی شئیر کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US