پاکستان میں کورونا سے صحت مند ہونے والے افراد کا پلازمہ عطیہ کرنے کے لئے ہیلپ لائن کا آغاز

image

پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے ادارے این ڈی ایم اے نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے متاثرین کو اپنا پلازمہ آسانی سے عطیہ کرنے کے لئے ایک ہیلپ لائن متعارف کروا دی۔

این ڈی ایم اے نے اپیل کی ہے کہ صحت مند ہونے والے افراد زیادہ سے زیادہ اس کار خیر میں حصہ لیں۔

پلازمہ عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد 03041110161 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے تمام ڈیٹا اندراج کے لیے این ڈی ایم اے کے ایک ترجمان افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔ یہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی جبکہ ڈونرز کا نام اور دوسری ذاتی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔

کورونا ماہرین کی جانب سے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US