کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اس وبا کا شکار ہوئیں، تو وہیں ایک اور اداکارہ بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی سینئر اداکارہ غزالہ کیفی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں ہیں۔ ان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ غزالہ کیفی 17 اپریل 1966 کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔ وہ پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جہور دکھا چکی ہیں۔