ذرائع کے مطابق ملتان میں غیرمعمولی بڑی چمگادڑوں نے آم اور لیچی کے باغات پر حملہ کر کے انہیں تباہ کردیا۔
کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ چمگادڑیں 4 سے 5 فٹ لمبی ہیں جنہوں نے حملہ کر کے باغات تباہ کر دئے ہیں جبکہ پھلوں کے باغات تباہ ہونے سے کاشت کار شدید پریشان ہیں۔
کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کو اس حوالے سے اطلاع دی ہے کہ چمگادڑوں کا خاتمہ کرے تا کہ باغات میں لگے پھل محفوظ رہ سکیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سن 2015 میں اتنے بڑے سائز کی چمگادڑیں جنوبی صوبہ سندھ میں دیکھی گئیں تھیں، جہاں وہ پھلوں کے کھیتوں میں آم اور کھجور کھا رہی تھیں۔