پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
شاہد آفریدی کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
سابق بلے باز شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے اپنی صحت کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور آج بھی نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 405 جبکہ اموات 2551 تک پہنچ گئیں ہیں۔