کہتے ہیں اگر بچپن یاد کرنا ہو تو پرانی تصاویر دیکھ لو، تمام ماضی کے گزرے ہوئے لمحات اور یادیں ایک دم تازہ ہوجاتی ہیں۔
پرانی تصاویر چاہے وہ کسی کی بھی ہوں کبھی کبھی دل کو چھو جاتی ہیں۔ ہم آپ سے مختلف اداکار و فنکار، گلوکار کی بچپن کی تصاویر سے متعلق سوال کرتے ہیں جن کے آپ کبھی ٹھیک جواب دیتے تو کئی بار جواب دینے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔
تو چلیں آئیں اور بتائیں کہ اوپر موجود تصویر میں یہ پاکستان کی کونسی نامور شخصیت ہے۔
تھری پیس سوٹ میں ملبوس گلے میں ہار پہنے ہوئے آپ اس نوجوان کو پہچان سکتے ہیں؟
اگر نہیں پہچانے تو آئیں ہم بتاتے ہیں۔
بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں موجود یہ نوجوان دراصل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد ہیں۔
جاوید میانداد دنیائے کرکٹ کا ایک مشہور نام ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز اور عالمی شہرت کے حامل کھلاڑی جو 1975ء سے لے کر 1996ء تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے رہے اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کے کپتان رہے۔
جاوید میانداد ایک لمبے عرصے تک، ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے بلے باز رہے۔ جاوید میانداد کو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مستند بلے باز بھی سمجھا جاتا ہے۔