جب بھی کوئی وڈیو، کوئی ڈرامہ، فلم ہو یا ریسیپی دیکھنے کا دل چاہتا ہے تو ہم سب بڑے مزے سے یوٹیوب کھولتے ہیں اور پسند کی چیز بڑی آسانی کے ساتھ دیکھ لیتے ہیں۔
مگر ہم میں سے ایسے ہزاروں لوگ ہیں جنھیں یہ معلوم بھی نہیں ہوگا کہ آخر یوٹیوب کب بنی، یا اس پر پہلی وڈیو کسن سی اپ لوڈ ہوئی یا پھر کون ہے جس نے پہلی وڈیو اپ لوڈ کی۔ ہے نا؟ آپ کو بھی شاید معلوم نہیں ہے۔
تو چلیں جانتے ہیں آخر وہ کونسا عقل مند انسان تھا جس نے یوٹیوب کو سب سے پہلے استعمال کیا؟
یوٹیوب پر 15 سال پہلے" می ایٹ دی زو" کے نام سے پہلی ویڈیو یوٹیوب کے شریک بانی جواد کریم نے اپ لوڈ کی تھی۔ یہ ویڈیو اس پلیٹ فارم کی سب سے پہلی ویڈیو تھی جوکہ 19 سیکنڈز پر مشتمل تھی۔ جس میں جواد کریم ہاتھیوں کے آگے کھڑے ہو کر ان کی سونڈ کے بارے میں حیرانی سے بتاتے ہیں کہ یہ واقعی بہت لمبی ہے۔
جواد کریم کے یوٹیوب کی یہ واحد ویڈیو ہے جسے صارفین نے اب تک 9 کروڑ مرتبہ دیکھا ہے۔
اس ویڈیو کے اپ لوڈ ہونے کے ایک سال بعد جواد کریم نے دوسرے شریک بانیوں کے ساتھ مل کر ویڈیو پلیٹ فارم گوگل کو ایک ارب 65 کروڑ ڈالرز میں فروخت کر دیا۔