کچھ لوگ اپنا ملک چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں رہنا کیوں پسند کرتے ہیں؟ پاکستانیوں نے اصل وجہ بتادی

image

اپنے ملک میں سکون کے ساتھ رہنا کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے لیکن کچھ لوگ ملک چھوڑ کر دوسرے ممالک میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ مگر ایسا کیوں؟

دیگر ممالک میں ہجرت کرنے والے اکثر پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں ملازمت کے بہتر مواقع ہوں تو وہ ملک پاکستان میں ہی رہیں گے۔تاہم لوگوں کی ایک شرح کا کہنا تھا کہ اگرمعیاری تعلیم ہو تو وہ اپنے ملک میں رہنے کو ترجیح دیں۔یہ باتیں پاکستانیوں کو ہجرت کرنے پر کیا چیز مجبور کرتی ہے ۔

65 فیصد تاریکِ وطن کے مطابق پاکستان میں ملازمت کے بہتر مواقع اور 20 فیصد نے کہا کہ بہتر تعلیمی سہولیات ہوں تو وہ ملک کبھی چھوڑ کر نہ جائیں۔ تاہم 19 فیصد نے کہا کہ اگر ملک میں مثبت تبدیلیاں بھی آجائیں وہ تب بھی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ رواں سال جنوری میں ایک نجی ادارے کی جانب سے تحقیقی سروے کیا گیا جس کے مطابق روزگار کے مواقع کی کمی، مالی مسائل اور ناقص معیار تعلیم ملک سے ہجرت کی بنیادی وجوہات ہیں۔ جبکہ 12 فیصد نے مالی مسائل اور قرضوں، 8 فیصد نے بیرون ملک دوستوں اور اہلِ خانہ کے پاس جانے اور 14 فیصد نے تعلیمی مواقع کی وجہ سے مائیگریشن کا فیصلہ کیا۔

سروے کے اکثر فریقین نے ایشیا پیسیفک کے ممالک میں مائیگریشن کا فیصلہ کیا، ملازمتوں کی وجہ سے 23 فیصد نے یورپی، 20 فیصد نے ترکی جبکہ 62 فیصد خلیجی ممالک جانے کا انتخاب کیا۔ان کے علاوہ رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی کے باعث 20 فیصد نے یورپی، 21فیصد نے ترکی اور 18 فیصد نے خلیجی ممالک کا رخ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US