دنیا کے 5 مشہور دریا کون سے ہیں جہاں آج بھی سونا پایا جاتا ہے؟

image

سونا دنیا بھر میں سب سے قیمتی دھات ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے کوئی بھی انسان ہر طرح کی ممکنہ کوشش کرتا ہے، چاہے وہ سونے کی کانوں میں محنت کرے، یا پھر کسی کے گھر سے چوری کرلے، یہ حقیقت ہے کہ سونے کی اہمیت انسانوں سے زیادہ ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں چند ایسے بھی دریا ہیں جہاں سے سونے بہتا ہوا بھی مل سکتا ہے۔ ہے نا راز کی بات؟ تو آئیے پھر دریا کے نام بھی جان لیجئیے تاکہ آپ بھی ان دریاؤں میں جا کر سونا تلاش کرلیں:

٭ رِیڈ گولڈ مائن، شارلٹ، امریکا

امریکا میں واقع ریڈ گولڈ مائن دریا کی کہانی بھی بڑی دلچسپ ہے۔ 1799ء میں ایک شخص کونرا ڈ ریڈ کی نظر یہاں سے گزرتے ہوئے ایک سونے کے ٹکڑے پر پڑی۔ جب اس نے اٹھایا تو معلوم ہوا کہ یہ 17 پاؤنڈ یعنی ساڑھے سات کلو گرام کا ٹکڑا تھا۔ اور اب رِیڈ گولڈ مائن پر روزانہ بہت لوگ آتے ہیں اور سونا تلاش کرتے ہیں کچھ کو مل جاتا ہے اور کچھ خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں۔

٭ کرو کریک، الاسکا، امریکا

الاسکا کے سرد صوبے میں نصف میل کا علاقہ ہے یہاں باریک چھلنی سے مٹی کو چھان کر دیکھا جاتا ہے اور اس طرح سونے کے چھوٹے اور بڑے ذرات مل جاتے ہیں۔ کروکریک میں پانی کے نیچے بہاؤ والے مقام پر سونا ملنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

٭ گلگت بلتستان، پاکستان

پاکستان میں دریائے گلگت سے سونے کے ذرات ملتے ہیں۔ 4000 سال قبل یونانی مؤرخ ہیروڈوٹس نے بھی اس علاقے میں سونے کے ذرات کا احوال بیان کیا ہے۔ آج بھی یہاں کے لوگ سونے کے ذرات تلاش کرتے ہیں ۔ مگر ہر وقت سونا نہیں ملتا کبھی کم یا زیادہ مل جاتا ہے۔

٭ دریائے کلنڈائک ، کینیڈا

اس دریا سے ہر کوئی تو سونا نہیں نکال سکتا مگر مقامی لوگ کبھی بھی جا کر سونا لے سکتے ہیں۔ دیگر افراد حکام کی اجازت کے بعد ہی دریا سے سونا لاسکتے ہیں۔

٭ رائے پیچ، امریکا

یہاں پر خاص شکل کے سونے کے ذرات پائے جاتے ہیں۔ سونے کے ذرات یہاں کی نرم مٹی میں پائے جاتے ہیں۔ لوگ یہاں چھلنی اور دھاتی آلوں کی مدد سےسونا نکالتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US