عیدالاضحیٰ کس دن ہوگی؟ فواد چوہدری نے اعلان کردیا

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سانئس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ ہوگی۔ چاند کی لوکیشن کے لئے آپ ’رویت‘ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

فواد چوہدری کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US