طارق عزیز کسی تعارف کے محتاج نہیں تاہم طارق عزیز آج اس دنیا سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق معروف میزبان طارق عزیز کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ اپنی جان کی بازی ہار گئے۔
طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں، جبکہ یہ سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھے۔
طارق عزیز نے ریڈیو سے کیریئر شروع کیا جبکہ 1974 میں نیلام گھر شو کا آغاز کیا۔ آپ پی ٹی وی کے پہلے اینکر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے تھے۔ انہیں ان کے پروگرام نیلام گھر سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔